Surah Al Araf Ayat 70 (7:70)
The Heights · Juz 8 · Makki
قَالُوْۤا اَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللّٰهَ وَحْدَهٗ وَ نَذَرَ مَا كَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَاۚ-فَاْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنْ كُنْتَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ 70
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقوم نے کہا: کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم ایک اللہ کی عبادت کریں اور جن چیزوں کی عبادت ہمارے باپ داداکیا کرتے تھے انہیں چھوڑ دیں ۔ اگر تم سچے ہو تو لے آؤ وہ (عذاب) جس کی تم ہمیں وعیدیں سناتے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبولے کیا تم ہمارے پاس اس لیے آئے ہو کہ ہم ایک اللہ کو پوجیں اور جو ہمارے باپ دادا پوجتے تھے انہیں چھوڑ دیں تو لاؤ جس کا ہمیں وعدہ دے رہے ہو اگر سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ قد و قع علیكم:ضرور تم پر لازم ہو گیا۔} حضرت ہود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ تم پر تمہارے رب عزوجل کا غضب لازم ہوگیا اور تمہاری سرکشی سے تم پر عذاب آنا واجب و لازم ہوگیا۔ کیاتم فضول ناموں یعنی بتوں کے بارے میں جھگڑتے ہو جنہیں تمہارے باپ دادا نے گھڑ لیا اور انہیں پوجنے لگے اور معبود ماننے لگے حالانکہ ان کی کچھ حقیقت ہی نہیں ہے اور وہ الوہیت کے معنی سے قطعا خالی و عاری ہیں۔