Surah 70
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
سَاَلَ سَآىٕلٌۢ بِعَذَابٍ وَّاقِعٍۙ (1)
ایک مانگنے والے نے وہ عذاب مانگاجو کافروں پر واقع ہونے والا ہے،
لِّلْكٰفِرِیْنَ لَیْسَ لَهٗ دَافِعٌۙ (2)
اس کو کوئی ٹالنے والا نہیں۔
مِّنَ اللّٰهِ ذِی الْمَعَارِجِﭤ(3)
اللہ کی طرف سے ہوگا جو بلندیوں کا مالک ہے۔
تَعْرُجُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ اِلَیْهِ فِیْ یَوْمٍ كَانَ مِقْدَارُهٗ خَمْسِیْنَ اَلْفَ سَنَةٍۚ (4)
فرشتے اور جبریل اس کی بارگاہ کی طرف چڑھتے ہیں ، (وہ عذاب) اس دن میں ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار سال ہے۔
فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِیْلًا(5)
تو تم اچھی طرح صبر کرو۔
اِنَّهُمْ یَرَوْنَهٗ بَعِیْدًاۙ (6)
بیشک وہ اسے دور سمجھ رہے ہیں ۔
وَّ نَرٰىهُ قَرِیْبًاﭤ(7)
اور ہم اسے قریب دیکھ رہے ہیں ۔
یَوْمَ تَكُوْنُ السَّمَآءُ كَالْمُهْلِۙ (8)
جس دن آسمان پگھلی ہوئی چاندی جیساہوجائے گا۔
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِۙ (9)
اور پہاڑ اون کی طرح ہلکے ہوجائیں گے ۔
وَ لَا یَسْــٴَـلُ حَمِیْمٌ حَمِیْمًاﭕ(10)
اور کوئی دوست کسی دوست سے حال نہ پوچھے گا۔
یُّبَصَّرُوْنَهُمْؕ-یَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ یَفْتَدِیْ مِنْ عَذَابِ یَوْمِىٕذٍۭ بِبَنِیْهِۙ (11)
وہ ان کو دکھائے جارہے ہوں گے۔مجرم آرزو کرے گا، کاش!اس دن کے عذاب سے چھوٹنے کے بدلے میں اپنے بیٹے دیدے ۔
وَ صَاحِبَتِهٖ وَ اَخِیْهِۙ (12)
اور اپنی بیوی اور اپنا بھائی۔
وَ فَصِیْلَتِهِ الَّتِیْ تُــٴْـوِ یْهِۙ (13)
اور اپنا وہ کنبہ جو اسے پناہ دیتا ہے۔
وَ مَنْ فِی الْاَرْضِ جَمِیْعًاۙ-ثُمَّ یُنْجِیْهِۙ (14)
اور جتنے لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ،پھر یہ (بدلہ دینا) اسے بچالے۔
كَلَّاؕ-اِنَّهَا لَظٰىۙ (15)
ہرگز نہیں ،وہ تو بھڑکتی آگ ہے۔
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰىﭕ(16)
کھال کھینچ لینے والی۔
تَدْعُوْا مَنْ اَدْبَرَ وَ تَوَلّٰىۙ (17)
بلا رہی ہے اسے جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا۔
وَ جَمَعَ فَاَوْعٰى(18)
اور جوڑ کر رکھا پھر (اسے) محفوظ کرلیا۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ خُلِقَ هَلُوْعًاۙ (19)
بیشک آدمی بڑا بے صبرا حریص پیدا کیا گیا ہے ۔
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوْعًاۙ (20)
جب اسے برائی پہنچے تو سخت گھبرانے والاہوجاتا ہے ۔
وَّ اِذَا مَسَّهُ الْخَیْرُ مَنُوْعًاۙ (21)
اور جب اسے بھلائی پہنچے تو بہت روک رکھنے والاہوجاتا ہے۔
اِلَّا الْمُصَلِّیْنَۙ (22)
مگر وہ نمازی۔
الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ دَآىٕمُوْنَﭪ (23)
جو اپنی نماز کی ہمیشہ پابندی کرنے والے ہیں ۔
وَ الَّذِیْنَ فِیْۤ اَمْوَالِهِمْ حَقٌّ مَّعْلُوْمٌﭪ (24)
اور وہ جن کے مال میں ایک معلوم حق ہے۔
لِّلسَّآىٕلِ وَ الْمَحْرُوْمِﭪ (25)
اس کے لیے جو مانگے اوراس کے لیے جو محروم رہے۔
وَ الَّذِیْنَ یُصَدِّقُوْنَ بِیَوْمِ الدِّیْنِﭪ (26)
اور وہ لوگ جو انصاف کے دن کی تصدیق کرتے ہیں ۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۚ (27)
اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈر رہے ہیں ۔
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَیْرُ مَاْمُوْنٍ(28)
بیشک ان کے رب کا عذاب بے خوف ہونے کی چیز نہیں ہے۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ (29)
اور وہ جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
اِلَّا عَلٰۤى اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَیْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَیْرُ مَلُوْمِیْنَۚ (30)
مگر اپنی بیویوں یا اپنی کنیزوں سے تو بیشک ان پر کچھ ملامت نہیں ۔
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ (31)
تو جو ان دو کے سوا اور کوئی صورت چاہیں تووہی حد سے بڑھنے والے ہیں۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَ عَهْدِهِمْ رٰعُوْنَﭪ (32)
اور وہ جو اپنی امانتوں اور اپنے عہد کی حفاظت کرنے والے ہیں ۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِشَهٰدٰتِهِمْ قَآىٕمُوْنَﭪ (33)
اور وہ جو اپنی گواہیوں پر قائم رہنے والے ہیں ۔
وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَلٰى صَلَاتِهِمْ یُحَافِظُوْنَﭤ(34)
اور وہ جو اپنی نماز کی حفاظت کرتے ہیں۔
اُولٰٓىٕكَ فِیْ جَنّٰتٍ مُّكْرَمُوْنَؕ۠ (35)
یہ لوگ وہ ہیں جن کی (جنت کے) باغوں میں عزت کی جائے گی۔
فَمَالِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا قِبَلَكَ مُهْطِعِیْنَۙ (36)
تو ان کافروں کو کیا ہوا تمہاری طرف تیز نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
عَنِ الْیَمِیْنِ وَ عَنِ الشِّمَالِ عِزِیْنَ(37)
گروہ کے گروہ دائیں اور بائیں جانب سے ۔
اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ (38)
کیا ان میں ہر شخص یہ طمع کرتا ہے کہ اسے چین کے باغ میں داخل کیا جائے گا۔
كَلَّاؕ-اِنَّا خَلَقْنٰهُمْ مِّمَّا یَعْلَمُوْنَ(39)
ہرگز نہیں ، بیشک ہم نے انہیں اس چیز سے پیدا کیا جسے جانتے ہیں ۔
فَلَاۤ اُقْسِمُ بِرَبِّ الْمَشٰرِقِ وَ الْمَغٰرِبِ اِنَّا لَقٰدِرُوْنَۙ (40)
تو مجھے تمام مشرقوں اور تمام مغربوں کے رب کی قسم ، بیشک ہم ضرورقادر ہیں ۔
عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ خَیْرًا مِّنْهُمْۙ-وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَ(41)
اس بات پر کہ ان سے اچھے لوگ بدل دیں اور کوئی ہم سے نکل کر نہیں جاسکتا۔
فَذَرْهُمْ یَخُوْضُوْا وَ یَلْعَبُوْا حَتّٰى یُلٰقُوْا یَوْمَهُمُ الَّذِیْ یُوْعَدُوْنَۙ (42)
تو انہیں اپنی بیہودگیوں میں پڑے اور کھیلتے ہوئے چھوڑ دو یہاں تک کہ اپنے اس دن سے ملیں جس کا انہیں وعدہ دیا جاتا ہے۔
یَوْمَ یَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ سِرَاعًا كَاَنَّهُمْ اِلٰى نُصُبٍ یُّوْفِضُوْنَۙ (43)
جس دن قبروں سے جلدی کرتے ہوئے نکلیں گے گویا وہ نشانوں کی طرف لپک رہے ہیں ۔
خَاشِعَةً اَبْصَارُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌؕ-ذٰلِكَ الْیَوْمُ الَّذِیْ كَانُوْا یُوْعَدُوْنَ۠ (44)
ان کی آنکھیں جھکی ہوئی ہوں گی، ان پر ذلت چڑھ رہی ہوگی، یہ وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا۔

