Surah Nuh Ayat 13 (71:13)
Noah · Juz 29 · Makki
مَا لَكُمْ لَا تَرْجُوْنَ لِلّٰهِ وَقَارًا 13
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتمہیں کیا ہواکہ تم اللہ سے عزت کی امید نہیں رکھتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہیں کیا ہوا اللہ سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں کرتے ۔
Tafseer (Urdu)
{ما لكم لا ترجون لله وقارا : تمہیں کیا ہواکہ تم اللہ سے عزت کی امید نہیں رکھتے۔} یہاں سے یہ بیان کیا گیا ہے کہ جب حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی طرف سے ترغیب دینے کی بنا ء پربھی ان کی قوم نے نصیحت حاصل نہ کی تو حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے دعوت دینے کا ایک اور انداز اختیار کیاچنانچہ اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کاخلاصہ یہ ہے کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا: ’’تمہیں کیا ہوا ہے کہ تم اللہ تعالی پر ایمان لا کر اس سے عزت حاصل کرنے کی امید نہیں رکھتے حالانکہ اس نے تمہیں کئی حالتوں سے گزار کربنایا کہ پہلے تم نطفہ کی صورت میں ہوئے پھر تمہیں خون کا لوتھڑا بنایاپھر گوشت کا ٹکڑا بنایا یہاں تک کہ ا س نے تمہاری خلقت کا مل کی اور تمہارا اپنی تخلیق میں نظر کرنا ایسی چیز ہے جو کہ اللہ تعالی کی خالقیت قدرت اور اس کی وحدانیت پر ایمان لانے کوو اجب کرتی ہے۔( خازن نوح تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ۴ / ۳۱۲-۳۱۳ مدارک نوح تحت الایۃ: ۱۳-۱۴ ص۱۲۸۴ ملتقطا)