Surah Nuh Ayat 15 (71:15)
Noah · Juz 29 · Makki
اَلَمْ تَرَوْا كَیْفَ خَلَقَ اللّٰهُ سَبْعَ سَمٰوٰتٍ طِبَاقًا 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا تم نے دیکھا نہیں کہ اللہ نے ایک دوسرے کے اوپر کیسے سات آسمان بنائے ؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا تم نہیں دیکھتے اللہ نے کیونکر سات آسمان بنائے ایک پر ایک ۔
Tafseer (Urdu)
{ الم تروا: کیا تم نے دیکھا نہیں ۔} حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم کو اپنی جانوں میں غور کرنے کی دعوت دینے کے بعد عالم اور ا س کے عجائبات میں غور کرنے کی دعوت دی چنانچہ اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی قوم سے فرمایا: ’’ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالی نے ایک دوسرے کے اوپر کیسے سات آسمان بنائے اور ان اسمانوں میں چاند کو روشن کیا اور سورج کو چراغ بنایا کہ وہ دنیا کو روشن کرتا ہے اور دنیا والے اس کی روشنی میں ایسے ہی دیکھتے ہیں جیسے گھر والے چراغ کی روشنی میں دیکھتے ہیں ۔ سورج کی روشنی چاند کے نور سے مضبوط تر ہے جیساکہ ایک اور مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’ هو الذی جعل الشمس ضیآء و القمر نورا ‘‘(یونس:۵) ترجمہ کنزالعرفان: وہی ہے جس نے سورج کو روشنی اور چاند کونور بنایا۔ ( مدارک نوح تحت الایۃ : ۱۵-۱۶ ص۱۲۸۴ خازن نوح تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ۴ / ۳۱۳ البحر المحیط نوح تحت الایۃ: ۱۵-۱۶ ۸ / ۳۳۴ ملتقطا)