Surah Nuh Ayat 26 (71:26)
Noah · Juz 29 · Makki
وَ قَالَ نُوْحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْاَرْضِ مِنَ الْكٰفِرِیْنَ دَیَّارًا 26
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور نوح نے عرض کی، اے میرے رب!زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور نوح نے عرض کی اے میرے رب زمین پر کافروں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ۔
Tafseer (Urdu)
{ و قال نوح رب: اور نوح نے عرض کی اے میرے رب!} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جب اللہ تعالی کی طرف سے وحی انے کے بعد اور کئی صدیوں تک تبلیغ کرنے کے باوجود قوم کے کفر پر ہی قائم رہنے کی وجہ سے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو یقین ہو گیا کہ یہ لوگ ہدایت پر انے والے نہیں تو اپ علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالی کی بارگاہ میں عرض کی ’’اے میرے پروردگار! عزوجل زمین پر ان لوگوں میں سے کوئی بسنے والا نہ چھوڑ جنہوں نے تیرے ساتھ کفر کیا اور تیری طرف سے انے والے احکامات کا انکار کیا۔بیشک اگر تو ان سب کو یا ان میں سے بعض کو زمین پر چھوڑدے گا اور ہلاک نہ فرمائے گا تویہ تیرے بندوں کو راہ حق سے گمراہ کردیں گے اوریہ اولاد بھی ایسی ہی جنیں گے جو بدکار اوربڑی ناشکری ہوگی۔( روح البیان نوح تحت الایۃ: ۲۶-۲۷ ۱۰ / ۱۸۴)