Surah Al Jin Ayat 16 (72:16)
The Jinn · Juz 29 · Makki
وَّ اَنْ لَّوِ اسْتَقَامُوْا عَلَى الطَّرِیْقَةِ لَاَسْقَیْنٰهُمْ مَّآءً غَدَقًا 16
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور یہ کہ اگر وہ راستے پر سیدھے ہوجاتے تو ضرور ہم انہیں وافرمقدار میں پانی دیتے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور فرماؤ کہ مجھے یہ وحی ہوئی کہ اگر وہ راہ پر سیدھے رہتے تو ضرور ہم انھیں وافر پانی دیتے۔
Tafseer (Urdu)
{و ان لو استقاموا على الطریقة : اور یہ کہ اگر وہ راستے پر سیدھے ہوجاتے۔} اس ایت کی ایک تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ اپنی امت سے فرمادیں کہ مجھے یہ وحی کی گئی ہے کہ اگر انسان اسلام کے راستے پر سیدھے ہوجاتے اور ایمان لے اتے تو ضرور ہم دنیا میں ان پر رزق وسیع کرتے اور انہیں کثیر پانی اور وسعت عیش عنایت فرماتے۔دوسری تفسیر یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اپ فرما دیں ’’ مجھے یہ وحی کی گئی ہے کہ اگر کافر اپنی گمراہی کے راستے پر قائم رہتے تو ہم ان پر اپنا رزق وسیع کر دیتے۔( خازن الجن تحت الایۃ: ۱۶ ۴ / ۳۱۸ ابن کثیر الجن تحت الایۃ: ۱۶ ۸ / ۲۵۵ ملتقطا) پہلی تفسیر کی نظیر یہ ایات مبارکہ ہیں : (1)… و لو انهم اقاموا التورىة و الانجیل و ما انزل الیهم من ربهم لاكلوا من فوقهم و من تحت ارجلهم (مائدہ:۶۶) ترجمہ کنزالعرفان: اور اگر وہ تورات اور انجیل اور جو کچھ ان کی طرف ان کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا اسے قائم کرلیتے تو انہیں ان کے اوپر سے اور ان کے قدموں کے نیچے سے رزق ملتا۔ (2)… و لو ان اهل القرى امنوا و اتقوا لفتحنا علیهم بركت من السمآء و الارض و لكن كذبوا فاخذنهم بما كانوا یكسبون (اعراف:۹۶) ترجمہ کنزالعرفان: اور اگر بستیو ں والے ایمان لاتے اورتقوی اختیار کرتے تو ضرور ہم ان پر آسمان اور زمین سے برکتیں کھول دیتے مگر انہوں نے تو جھٹلایا تو ہم نے انہیں ان کے اعمال کی وجہ سے پکڑ لیا۔ دوسری تفسیر کی نظیر یہ ایات مبارکہ ہیں : (1)… فلما نسوا ما ذكروا به فتحنا علیهم ابواب كل شیء-حتى اذا فرحوا بما اوتوا اخذنهم بغتة فاذا هم مبلسون (انعام:۴۴) ترجمہ کنزالعرفان: پھر جب انہوں نے ان نصیحتوں کو بھلا دیاجو انہیں کی گئی تھیں توہم نے ان پر ہر چیز کے دروازےکھول دئیے یہاں تک کہ جب وہ اس پرخوش ہوگئے جو انہیں دی گئی تو ہم نے اچانک انہیں پکڑلیاپس اب وہ مایوس ہیں ۔ (2)… ایحسبون انما نمدهم به من مال و بنین(۵۵) نسارع لهم فی الخیرت-بل لا یشعرون(مومنون:۵۵۵۶) ترجمہ کنزالعرفان: کیا یہ خیال کررہے ہیں کہ وہ جو ہم مال اور بیٹوں کے ساتھ ان کی مدد کررہے ہیں ۔ تو یہ ہم ان کے لئے بھلائیوں میں جلدی کررہے ہیں بلکہ انہیں خبر نہیں ۔