Surah Al Muzzammil Ayat 17 (73:17)
The Enshrouded One · Juz 29 · Makki
فَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاۗۖﰳ 17
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگر تم کفر کروتو اس دن کیسے بچو گے جو بچوں کو بوڑھا کردے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر کیسے بچو گے اگر کفر کرو اس دن سے جو بچوں کو بوڑھا کردے گا۔
Tafseer (Urdu)
{فكیف تتقون ان كفرتم یوما: پھر اگر تم کفر کروتو اس دن کیسے بچو گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت میں کفار مکہ کو اخرت کے ہولناک عذاب سے ڈراتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اگر تمہارے کفر پر قائم رہنے کے باوجود تم سے فرعون کی طرح دنیا میں ہی مواخذہ نہ ہو ا تو تم قیامت کے اس دن کے عذاب سے کیسے بچو گے جو انتہائی ہولناک ہوگا اور وہ اپنی شدت اور دہشت سے بچوں کو بوڑھا کردے گا اورآسمان اپنی عظمت و قوت کے باوجود اس دن کی شدت کی وجہ سے پھٹ جائے گایاد رکھو! اللہ تعالی نے قیامت قائم ہونے کا جو وعدہ دیا ہے وہ ہوکر رہنا ہے۔( روح البیانالمزملتحت الایۃ:۱۷-۱۸۱۰ / ۲۱۶ جلالینالمزملتحت الایۃ: ۱۷-۱۸ ص۴۷۸-۴۷۹ ملتقطا) {ان هذه تذكرة: بیشک یہ نصیحت ہے۔} یعنی بیشک دنیا و اخرت کے عذاب سے ڈرانے والی یہ ایات مخلوق کے لئے نصیحت ہیں تواب جو چاہے ایمان اور طاعت اختیار کرکے اپنے رب عزوجل کی طرف راستہ اختیار کرے۔( جلالین المزمل تحت الایۃ: ۱۹ ص۴۷۹)