Surah Al Mursalat Ayat 1 (77:1)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
وَ الْمُرْسَلٰتِ عُرْفًا 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariقسم ان کی جو لگاتار بھیجی جاتی ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanقَسم ان کی جو بھیجی جاتی ہیں لگاتار ۔
Tafseer (Urdu)
{و المرسلت عرفا: ان کی قسم جو لگاتار بھیجی جاتی ہیں ۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی چار ایات میں اللہ تعالی نے پانچ صفات کی قسم ارشاد فرمائی اور جن چیزوں کی یہ صفات ہیں ان کاایات میں ذکر نہیں کیا گیا اسی لئے مفسرین نے ان چیزوں کی تفسیر میں بہت سی وجوہات ذکر کی ہیں ۔ (1)… یہ پانچوں صفتیں ہواوں کی ہیں ۔اس صورت میں ان پانچ ایات کا معنی یہ ہے کہ ان ہواوں کی قسم جو لگاتار بھیجی جاتی ہیں ۔پھر ان ہواوں کی قسم جو زور سے جھونکے دیتی ہیں ۔ پھر ان ہواوں کی قسم جو بادلوں کوابھار کر اٹھاتی ہیں ۔ پھر ان ہواوں کی قسم جو بادلوں کو جدا کرتی ہیں ۔پھر ان ہواوں کی قسم جن کے زور دار جھونکوں سے درخت اکھڑ جاتے ہیں شہر ویران ہو جاتے ہیں اور ان کے اثار مٹ جاتے ہیں تو اس سے بندوں کے دلوں میں خوف پیدا ہوتا ہے اور وہ اللہ تعالی سے التجائیں کرتے ہیں اور اس کا ذکر کرتے ہیں تو گویا کہ ان ہواوں نے بندوں کو اللہ تعالی کا ذکر القا کر دیا۔ (2)… یہ پانچوں صفتیں فرشتوں کی ہیں ۔اس صورت میں ان پانچ ایات کا معنی یہ ہے کہ ان فرشتوں کی قسم جو اللہ تعالی کے احکامات دے کر لگاتار بھیجے جاتے ہیں ۔پھر ان فرشتوں کی قسم جو ہواوں کی طرح تیز چلنے والے ہیں ۔پھر ان فرشتوں کی قسم!جو زمین پر اتر کر اپنے پروں کو پھیلا دیتے ہیں ۔پھر ان فرشتوں کی قسم!جو حق اور باطل کے درمیان فرق کرنے والی چیز لاتے ہیں ۔پھر ان فرشتوں کی قسم !جو رسولوں کے پاس اللہ تعالی کی وحی لا کر انہیں القا کرتے ہیں ۔ (3)… یہ پانچوں صفتیں قران پاک کی ایات کی ہیں ۔اس صورت میں ان پانچ ایات کا معنی یہ ہے کہ میرے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر لگاتار بھیجی جانے والی قران کی ایتوں کی قسم۔پھر قران کی ان ایتوں کی قسم جو وعید بیان کر کے دلوں کی دھڑکن تیز کر دیتی ہیں ۔پھر قران کی ان ایات کی قسم !جو ایمان والوں کے دلوں میں ہدایت اور معرفت کے انوار پھیلا دیتی ہیں ۔پھر قران کی ان ایات کی قسم ! جو حق اور باطل کے درمیان فرق کر دیتی ہیں ۔پھر قران کی ان ایات کی قسم جو حکمت والا ذکر ہیں اور وہ ایمان والوں کے دلوں میں نور وایمان ڈ ال دیتی ہیں ۔ (4)… پہلی تین صفتیں ہواؤں کی ہیں چوتھی صفت قران پاک کی ایات کی اورپانچویں صفت فرشتوں کی ہے۔ (5)… پہلی تین صفتیں ہواؤں کی ہیں جبکہ چوتھی اور پانچویں صفت فرشتوں کی ہے۔( جلالین مع جملالمرسلاتتحت الایۃ:۱-۵۸ / ۲۰۰-۲۰۱خازنالمرسلاتتحت الایۃ:۱-۵۴ / ۳۴۳ ملتقطا)