Surah Al Mursalat Ayat 15 (77:15)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
وَیْلٌ یَّوْمَىٕذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ 15
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجھٹلانے والوں کی اُس دن خرابی ۔
Tafseer (Urdu)
{الم نهلك الاولین: کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہ فرمایا۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات میں کفار مکہ کو ڈراتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ جب سابقہ امتوں جیسے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم قوم عاد اور قوم ثمود نے اپنے رسولوں کو جھٹلایا تو کیا ہم نے ان پر دنیا میں عذاب نازل کر کے انہیں ہلاک نہ فرمایا اور یاد رکھو کہ تم میں سے جو لوگ پہلی امتوں میں سے اپنے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والوں کے راستے پر چل کر میرے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جھٹلا رہے ہیں ہم انہیں بھی سابقہ لوگوں کی طرح ہلاک فرما دیں گے اور مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی کرتے ہیں کہ انہیں کفر کرنے اورا نبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے کی وجہ سے ہلاک فرما دیتے ہیں ۔( خازن المرسلات تحت الایۃ: ۱۶-۱۸ ۴ / ۳۴۴ ابو سعود المرسلات تحت الایۃ: ۱۶-۱۸ ۵ / ۸۰۷ ملتقطا) {ویل یومىذ للمكذبین: اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔} یعنی جب اللہ تعالی کی ایات اور اس کے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والوں پر دنیا میں عذاب ائے گا تو اس دن ان کے لئے خرابی ہے۔( روح البیان المرسلات تحت الایۃ: ۱۹ ۱۰ / ۲۸۴)