Surah Al Mursalat Ayat 20 (77:20)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
اَلَمْ نَخْلُقْكُّمْ مِّنْ مَّآءٍ مَّهِیْنٍ 20
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا ۔
Tafseer (Urdu)
{الم نخلقكم من مآء مهین: کیا ہم نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا نہ فرمایا} اس ایت اور ا س کے بعد والی تین ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اے لوگو!اللہ تعالی نے تمہیں ایک بے قدر پانی سے پیدا فرمایا اور وہ پانی نطفہ ہے پھر اس پانی کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا اور وہ جگہ ماں کا رحم ہے اور اس پانی کوماں کے رحم میں ایک معلوم اندازے تک رکھا اور وہ معلوم اندازہ ولادت کا وقت ہے جسے اللہ تعالی ہی جانتا ہے کہ وہ9مہینے ہے یا اس سے کم زیادہ تو اللہ تعالی نے اس پانی سے ماں کے رحم میں تمہاری تخلیق کے مراحل کا (حتمی) اندازہ فرمایا اور وہ (حتمی) اندازہ فرمانے پر کیا ہی اچھا قادر ہے۔( خازنالمرسلاتتحت الایۃ: ۲۰-۲۳ ۴ / ۳۴۴ روح البیان المرسلات تحت الایۃ: ۲۰-۲۳ ۱۰ / ۲۸۵ جلالین مع جمل المرسلات تحت الایۃ: ۲۰-۲۳ ۸ / ۲۰۵ ملتقطا) {ویل یومىذ للمكذبین: اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جنہوں نے اپنے پہلی بار پیدا کئے جانے کو دیکھنے کے باوجود دوسری بار پیدا کئے جانے کا انکار کر دیا۔( تفسیر سمرقندی المرسلات تحت الایۃ: ۲۴ ۴ / ۴۳۶)