Surah Al Mursalat Ayat 25 (77:25)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
اَلَمْ نَجْعَلِ الْاَرْضَ كِفَاتًا 25
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ بنایا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ کیا ۔
Tafseer (Urdu)
{الم نجعل الارض كفاتا: کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہ بنایا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم نے زمین کو تمام زندہ اور مردہ لوگوں کو جمع کرنے والی بنایا ہے کہ زندہ لوگ اس کی پشت پر مکانات اور محلات میں رہتے ہیں اور مردہ لوگ اس کے اندر اپنی قبروں میں رہتے ہیں اور ہم نے زمین میں اونچے اونچے پہاڑ بنادیئے اور ہم نے زمین میں چشمے اور پانی نکلنے کے مقامات پیدا کرکے خوب میٹھے پانی سے تمہیں سیراب کیا اور یہ تمام باتیں مردوں کو زندہ کرنے سے زیادہ عجیب ہیں لہذا جو ان چیزوں پر قادر ہے وہ دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قادر ہے۔( خازنالمرسلاتتحت الایۃ:۲۵-۲۷۴ / ۳۴۴ روح البیانالمرسلاتتحت الایۃ:۲۵-۲۷۱۰ / ۲۸۵-۲۸۶ملتقطا) {ویل یومىذ للمكذبین: اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں کی خرابی ہے جنہوں نے ان چیزوں کا مشاہدہ کرنے کے باوجود اللہ تعالی کی وحدانیت اور مردوں کے زندہ ہونے کا انکار کیا۔( تفسیر سمرقندی المرسلات تحت الایۃ: ۲۸ ۴ / ۴۳۶)