Surah Al Mursalat Ayat 29 (77:29)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
اِنْطَلِقُوْۤا اِلٰى مَا كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ 29
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس کی طرف چلوجسے تم جھٹلاتے تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanچلو اس کی طرف جسے جھٹلاتے تھے ۔
Tafseer (Urdu)
{انطلقوا: چلو۔} یعنی قیامت کے دن کافروں سے کہا جائے گا کہ اس اگ اور اس عذاب کی طرف چلو جسے تم دنیا میں جھٹلاتے تھے۔( مدارک المرسلات تحت الایۃ: ۲۹ ص۱۳۱۱ خازن المرسلات تحت الایۃ: ۲۹ ۴ / ۳۴۴ ملتقطا) {انطلقوا الى ظل ذی ثلث شعب: اس دھوئیں کے سائے کی طرف چلوجس کی تین شاخیں ہیں ۔} اس ایت میں جس دھوئیں کا ذکر ہے اس سے جہنم کا دھواں مراد ہےیہ دھواں اونچا ہو کر تین شاخوں میں تقسیم ہو جائے گا اورا س کی ایک شاخ کفار کے سروں پر ایک ان کے دائیں طرف اور ایک ان کے بائیں طرف ہو گی اور حساب سے فارغ ہونے تک انہیں اسی دھوئیں میں رہنے کا حکم ہوگا جب کہ اللہ تعالی کے پیارے بندے اس کے عرش کے سایہ میں ہوں گے۔( خازن المرسلات تحت الایۃ: ۳۰ ۴ / ۳۴۴) کفار کے بارے میں ایک اور مقام پر اللہ تعالی نے ارشاد فرمایا: ’’و اصحب الشمال ﳔ ما اصحب الشمال(۴۱) فی سموم و حمیم(۴۲) و ظل من یحموم‘‘(واقعہ:۴۱۔۴۳) ترجمہ کنزالعرفان: اور بائیں جانب والے کیا بائیںجانب والے ہیں ۔ شدید گرم ہوا اور کھولتے پانی میں ہوں گے۔ اور شدید سیاہ دھوئیں کے سائے میں ہوں گے۔ اور ایمان والے قیامت کے دن کہیں گے: ’’فمن الله علینا و وقىنا عذاب السموم‘‘(الطور:۲۷) ترجمہ کنزالعرفان: تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں (جہنم کی) سخت گرم ہوا کے عذاب سے بچا لیا۔