Surah Al Mursalat Ayat 31 (77:31)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
لَّا ظَلِیْلٍ وَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ اللَّهَبِﭤ 31
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجو نہ سایہ دے اورنہ وہ شعلے سے بچائے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanنہ سایہ دے نہ لپٹ سے بچائے۔
Tafseer (Urdu)
{لا ظلیل: جو نہ سایہ دے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ جہنم کا وہ دھواں ایسا ہے کہ نہ سایہ دے جس سے کفار اس دن کی گرمی سے کچھ امن پاسکیں اورنہ وہ کفار کو جہنم کی اگ کے شعلے سے بچائے گا۔بیشک دوزخ اونچے محل جیسی بڑی بڑی چنگاریاں پھینکتی ہے اور ان چنگاریوں کا رنگ ایسا ہے گویا کہ وہ زرد رنگ کے اونٹ ہیں ۔( مدارک المرسلات تحت الایۃ: ۳۱-۳۳ ص۱۳۱۲) {ویل یومىذ للمكذبین: اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جو ا س دن کی ہولناکیوں اور اس دن میں گناہگاروں کے احوال کو جھٹلاتے ہیں ۔( روح البیان المرسلات تحت الایۃ: ۳۴ ۱۰ / ۲۸۸)