Surah Al Mursalat Ayat 35 (77:35)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
هٰذَا یَوْمُ لَا یَنْطِقُوْنَ 35
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ وہ دن ہے جس میں وہ بول نہ سکیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ دن ہے کہ وہ نہ بول سکیں گے ۔
Tafseer (Urdu)
{هذا یوم لا ینطقون: یہ وہ دن ہے جس میں وہ بول نہ سکیں گے۔} یعنی قیامت کا دن وہ دن ہے جس میں کفار نہ بول سکیں گے اور نہ کوئی ایسی حجت پیش کرسکیں گے جو ان کے کام ائے ۔حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما نے فرمایا کہ قیامت کے دن بہت سے مواقع ہوں گے جن میں سے بعض مواقع پر کفار کلام کریں گے اور بعض میں کچھ بول نہ سکیں گے۔( خازن المرسلات تحت الایۃ: ۳۵ ۴ / ۳۴۵ مدارک المرسلات تحت الایۃ: ۳۵ ص۱۳۱۲ ملتقطا) {و لا یؤذن لهم فیعتذرون: اور نہ انہیں اجازت ملے گی کہ معذرت کریں ۔} یعنی قیامت کے دن کفار کو معذرت کرنے کی اجازت نہیں ملے گی اور اس بات کا یہ مطلب نہیں کہ ان کے پاس کوئی عذر موجود ہو گا لیکن عذر بیان کرنے کی اجازت نہ ہوگی بلکہ درحقیقت ان کے پاس کوئی عذر ہی نہ ہوگا کیونکہ دنیا میں حجتیں تمام کر دی گئیں اور آخرت کیلئے کسی عذر کی گنجائش باقی نہیں رکھی گئی البتہ انہیں یہ فاسد خیال آئے گا کہ کچھ حیلے بہانے بنائیں یہ حیلے پیش کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔حضرت جنید رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا کہ اس کے پاس عذر ہی کیا ہے جس نے نعمت دینے والے سے رو گردانی کی اس کی نعمتوں کو جھٹلایا اوراس کے احسانوں کی ناشکری کی۔( خازن المرسلات تحت الایۃ: ۳۶ ۴ / ۳۴۵ تفسیر کبیر المرسلات تحت الایۃ: ۳۶ ۱۰ / ۷۷۸ ملتقطا) {ویل یومىذ للمكذبین: اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جنہوں نے ان خبروں کو اور اپنے پاس انے والی ان حق باتوں کوجھٹلایا جو یقینی طور پر واقع ہوں گی۔( روح البیان المرسلات تحت الایۃ: ۳۷ ۱۰ / ۲۸۹)