Surah Al Mursalat Ayat 38 (77:38)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
هٰذَا یَوْمُ الْفَصْلِۚ-جَمَعْنٰكُمْ وَ الْاَوَّلِیْنَ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیہ فیصلے کا دن ہے ہم نے تمہیں اور سب اگلوں کوجمع کردیا ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ ہے فیصلہ کا دن ہم نے تمہیں جمع کیا اور سب اگلوں کو ۔
Tafseer (Urdu)
{هذا یوم الفصل: یہ فیصلے کا دن ہے۔} اس ایت اور اس کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ قیامت کا دن جنتیوں اور جہنمیوں کے درمیان فیصلے کا دن ہے اور اے میرے حبیب محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو جھٹلانے والو! ہم نے تمہیں اور ان لوگوں کو جمع کر دیا جو تم سے پہلے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلاتے تھے تمہارا اوران کا سب کا حساب کیا جائے گا اور تمہیں اور انہیں سب کو عذاب دیا جائے گااب اگر عذاب سے بچنے کے لئے تمہارے پاس کوئی داؤ ہو تو مجھ پر چلا لو اور کسی طرح اپنے آپ کو عذاب سے بچا سکتے ہو تو بچا لو۔ یہ انتہا درجہ کی ڈانٹ ہے کیونکہ یہ بات تو وہ بھی یقینی طور پرجانتے ہوں گے کہ نہ آج کوئی داو چل سکتا ہے اور نہ کوئی حیلہ کام دے سکتا ہے۔( خازن المرسلات تحت الایۃ: ۳۸-۳۹ ۴ / ۳۴۵ جلالین المرسلات تحت الایۃ: ۳۸-۳۹ ص۴۸۶ ملتقطا) {ویل یومىذ للمكذبین: اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جو اللہ تعالی کی قدرت مرنے کے بعد اٹھا ئے جانے اور قیامت کے دن جمع کئے جانے کا انکار کریں ۔( تفسیر سمرقندی المرسلات تحت الایۃ: ۴۰ ۴ / ۴۳۷)