Surah Al Mursalat Ayat 46 (77:46)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
كُلُوْا وَ تَمَتَّعُوْا قَلِیْلًا اِنَّكُمْ مُّجْرِمُوْنَ 46
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari(اے کافرو!) تم (بھی دنیا میں ) کچھ دن کھالو اورفائدہ اٹھا لو ، بیشک تم مجرم ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکچھ دن کھالو اور برت لو ضرور تم مجرم ہو ۔
Tafseer (Urdu)
{كلوا: کھالو۔} اللہ تعالی نے سرزنش کرنے کے طور پر کفار کو مخاطب کر کے فرمایا کہ اے دنیا میں جھٹلانے والو! تم دنیا میں کچھ دن کھالو اور اپنی موت کے وقت تک فائدہ اٹھا لو بیشک تم مجرم اور کافرہو اور دائمی عذاب کے مستحق ہو۔( مدارک المرسلات تحت الایۃ: ۴۶ ص۱۳۱۲ خازن المرسلات تحت الایۃ: ۴۶ ۴ / ۳۴۵ ملتقطا) {ویل یومىذ للمكذبین: اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے کیونکہ انہوں نے عارضی چیزوں سے فائدہ اٹھا کر اپنی جانوں کو دائمی عذاب کے لئے پیش کر دیا۔( روح البیان المرسلات تحت الایۃ: ۴۷ ۱۰ / ۲۹۰)