Surah Al Mursalat Ayat 48 (77:48)
The Emissaries · Juz 29 · Makki
وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ ارْكَعُوْا لَا یَرْكَعُوْنَ 48
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور جب ان سے کہا جائے کہ جھک جاؤ تو وہ نہیں جھکتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور جب ان سے کہا جائے کہ نماز پڑھو تو نہیں پڑھتے ۔
Tafseer (Urdu)
{و اذا قیل لهم: اور جب ان سے کہا جائے۔} قیامت کے دن جب کفار کو سجدے کے لئے بلایا جائے گا اور وہ سجدہ نہ کر سکیں گے تو کہا جائے گا کہ جب دنیا میں ان سے کہا جاتا کہ (ایمان لا کر) محمد مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ان کے صحابہ رضی اللہ تعالی عنہم کے ساتھ نماز پڑھو تو یہ نماز نہیں پڑھتے تھے۔اسی سبب سے اج یہ سجدہ کرنے سے محروم کر دئیے گئے ۔( خازن المرسلات تحت الایۃ: ۴۸ ۴ / ۳۴۵) {ویل یومىذ للمكذبین: اس دن جھٹلانے والوں کیلئے خرابی ہے۔} یعنی قیامت کے دن ان لوگوں کے لئے خرابی ہے جنہوں نے دنیا میں رکوع اور سجدہ کرنے سے انکار کیا اور اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل نہ کیا۔( روح البیان المرسلات تحت الایۃ: ۴۹ ۱۰ / ۲۹۱) {فبای حدیثۭ بعده یؤمنون: پھر اس کے بعد وہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے} یعنی قرآن شریف اللہ تعالی کی کتابوں میں سب سے آخری کتاب اور بہت ظاہر معجزہ ہے جب یہ لوگ اس پر ایمان نہ لائے تو پھر ا س کے بعد وہ کس کتاب پر ایمان لائیں گے ۔( مدارک المرسلات تحت الایۃ: ۵۰ ص۱۳۱۲)