Surah Al Ghashiyah Ayat 14 (88:14)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
وَّ اَكْوَابٌ مَّوْضُوْعَةٌ 14
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور رکھے ہوئے گلاس ہوں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور چنے ہوئے کوزے۔
Tafseer (Urdu)
{و اكواب موضوعة: اور رکھے ہوئے گلاس ہوں گے۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی دو ایات کا خلاصہ یہ ہے کہ چشموں کے کناروں پر ترتیب سے گلاس رکھے ہوئے ہوں گے جن کی ترتیب کا حسن اور صفائی دیکھنے سے بھی لذت حاصل ہوگی جیسے اگر کسی کے خوبصورت کچن میں جائیں جہاں ہرچیز نہایت ترتیب اور نفاست سے رکھی ہو تو اس منظر سے ہی خوشی حاصل ہوتی ہے۔ جنتی جب ان گلاسوں سے دودھ شہد شراب وغیرہا پینا چاہیں گے تو وہ انہیں خود ہی بھرے ہوئے ملیں گے۔ کوزے تو چشموں کے کنارے چنے ہوئے ہوں گے جبکہ ان کے گھروں کا منظر بھی قابل دید ہوگا کہ وہاں قالین بچھے ہوں گے جو بہت ارام دہ اور نہایت ہی خوشنماہوں گے اور صف در صف گاو تکیے لگے ہوئے ہوں گے۔ یہاں جداگانہ عرض ہے کہ گھر کی اشیاء کا نفاست و صفائی اور ترتیب سے ہونا ایک عمدہ خوبی ہے لہذا گھروں میں جو اشیاء موجود ہوں انہیں ترتیب اور ڈھنگ سے رکھنا چاہیے۔