Surah Al Ghashiyah Ayat 5 (88:5)
The Overwhelming · Juz 30 · Makki
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَةٍﭤ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariانہیں شدید گرم چشمے سے پلایا جائے گا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanنہایت جلتے چشمہ کا پانی پلائے جائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{تسقى من عین انیة: انہیں شدید گرم چشمے سے پلایا جائے گا۔} اس ایت اور ا س کے بعد والی ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ جہنمیوں کو جب پیاس لگے گی تو انہیں گرم چشموں کا پانی پلایا جائے گا جو ان کے اندرونی حصوں کو جلا کر رکھ دے گا اور کھانے میں انہیں کانٹوں کی خوراک دی جائے گی جو پیٹ میں اگ لگا دے گی۔ یاد رہے کہ قیامت کے دن عذاب مختلف طرح کا ہوگا اور جن لوگوں کوعذاب دیا جائے گا ان کے بہت سے طبقے ہوں گے بعض کو زقوم (تھوہڑ کا درخت) کھانے کو دیا جائے گااور بعض کوغسلین یعنی دوزخیوں کی پیپ اور بعض کو آگ کے کانٹے کھانے کو دئیے جائیں گے۔ انہی مختلف اقسام کی وجہ سے قران پاک میں مختلف مقامات پر جہنمیوں کے کھانے کیلئے مختلف اشیاء بیان کی گئی ہیں ۔ نیز ایت نمبر6 میں ضریع کا لفظ ہے۔ضریع عرب میں ایک خاردار زہریلی گھاس ہے جو جانور کے پیٹ میں اگ سی لگا دیتی ہے نہایت بد مزہ اورسخت نقصان دہ ہوتی ہے۔ کفار کے ساتھ اس خوراک کی مناسبت یہ ہے کہ چونکہ کفار دنیا میں سور سود جوئے وغیرہ حرام کمائیوں کی پروا نہ کرتے تھے اورشریعت کی پابندیاں توڑ کر کھاتے تھےاس لئے انہیں یہ کھانے دئیے جائیں گے۔ {لا یسمن: جو نہ موٹا کرے۔} یعنی ان سے غذا کا نفع حاصل نہ ہوگا کیونکہ غذا کے دوہی فائدے ہیں ایک یہ کہ بھوک کی تکلیف دورکرے دوسرا یہ کہ بدن کو طاقت پہنچائے اورفربہ کرے تویہ دونوں وصف جہنمیوں کے کھانے میں نہیں بلکہ وہ کھانا توحقیقت میں شدید عذاب کی ایک قسم ہے۔