Hasbiyallahu La Ilaha Illa Huwa
Surah At Taubah Ayat 129 (9:129)
The Repentance · Juz 11 · Madani
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ ﱙ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ 129
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگر وہ منہ پھیریں تو تم فرمادو کہ مجھے اللہ کافی ہے اس کے سواکوئی معبود نہیں ، میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اگر وہ منہ پھیریں تو تم فرمادو کہ مجھے اللہ کافی ہے اس کے سوا کسی کی بندگی نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ بڑے عرش کا مالک ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{فان تولوا:پھر اگر وہ منہ پھیریں۔} یعنی پھر اگر منافقین و کفار اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر ایمان لانے سے اعراض کریں اور اپ سے جنگ کا اعلان کریں تو اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تم فرما دو کہ مجھے اللہ عزوجل کافی ہے اور وہ تمہارے خلاف میری مدد فرمائے گا۔ اس کے سواکوئی معبود نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور وہ عرش عظیم کا مالک ہے۔ (خازن التوبۃ تحت الایۃ: ۱۲۹ ۲ / ۲۹۹) اہم کاموں سے متعلق ایک وظیفہ: حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جس شخص نے صبح اور شام سات مرتبہ یہ پڑھا’’حسبی الله ﱙ لا اله الا هو-علیه توكلت و هو رب العرش العظیم‘‘ تواللہ تعالی اس کے اہم کاموں میں اسے کافی ہو گا۔ (ابوداود کتاب الادب باب ما یقول اذا اصبح ۴ / ۴۱۶ الحدیث: ۵۰۸۱)