Surah At Taubah Ayat 62 (9:62)
The Repentance · Juz 10 · Madani
یَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ لِیُرْضُوْكُمْۚ-وَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْهُ اِنْ كَانُوْا مُؤْمِنِیْنَٝ 62
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari۔ (اے مسلمانو!) تمہارے سامنے اللہ کی قسم کھاتے ہیں تاکہ تمہیں راضی کرلیں حالانکہ اللہ اور اس کارسول اس بات کے زیادہ حقدار ہیں کہ لوگ اسے راضی کریں، اگر وہ ایمان والے ہیں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتمہارے سامنے اللہ کی قسم کھاتے ہیں کہ تمہیں راضی کرلیں اور اللہ و رسول کا حق زائد تھا کہ اسے راضی کرتے اگر ایمان رکھتے تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ لیرضوكم:تاکہ تمہیں راضی کرلیں۔}شان نزول: منافقین اپنی مجلسوں میں سید عالم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم پر اعتراضات کیا کرتے تھے اور مسلمانوں کے پاس آکر اس سے مکر جاتے تھے اور قسمیں کھا کھا کراپنی بریت ثابت کرتے تھے اس پر یہ آیت نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ مسلمانوں کو راضی کرنے کے لئے قسمیں کھانے سے زیادہ اہم اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کوراضی کرنا تھا اگر ایمان رکھتے تھے تو ایسی حرکتیں کیوں کیں جو خدا اور رسول عزوجل و صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی ناراضی کا سبب ہوں۔ ایت کے اس لفظ ’’ان یرضوه‘‘ میں واحد کی ضمیر اس لئے ذکر کی گئی کہ اللہ تعالی کی رضا اور اس کے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی رضا میں کوئی فرق نہیں دونوں کی رضا کا ایک ہی حکم ہے۔ (مدارک التوبۃ تحت الایۃ: ۶۲ ص۴۴۲) اللہ تعالی کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو راضی کرنے کی نیت شرک نہیں: اس ایت سے معلوم ہوا کہ عبادت میں اللہ عزوجل کے ساتھ حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو راضی کرنے کی نیت کرنی شرک نہیں بلکہ ایمان کا کمال ہے۔نیز قران پاک میں بہت سی ایسی ایات ہیں جن میں اللہ تعالی اور اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو اکٹھا ذکر کیاہےسر دست ان میں سے 9ایات درج ذیل ہیں : (1)… ’’و من یطع الله و رسوله‘‘ (النساء:۱۳) ترجمہ کنزالعرفان: اور جواللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرے۔ (2)… ’’و من یعص الله و رسوله‘‘ (النساء:۱۴) ترجمہ کنزالعرفان:اور جواللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے۔ (3)… ’’الذین یحاربون الله و رسوله ‘‘ (المائدہ:۳۳) ترجمہ کنزالعرفان:جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں۔ (4)… ’’ انما ولیكم الله و رسوله و الذین امنوا ‘‘ (المائدہ:۵۵) ترجمہ کنزالعرفان:تمہارے دوست صرف اللہ اور اس کا رسول اور ایمان والے ہیں۔ (5)… ’’ ان الذین یؤذون الله و رسوله لعنهم الله فی الدنیا و الاخرة ‘‘(احزاب:۵۷) ترجمہ کنزالعرفان:بیشک جو اللہ اور اس کے رسول کو ایذا دیتے ہیں ان پردنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت فرما دی ہے۔ (6)… ’’یایها الذین امنوا لا تقدموا بین یدی الله و رسوله‘‘ (حجرات:۱) ترجمہ کنزالعرفان:اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔ (7)… ’’ذلك بانهم شآقوا الله و رسوله ‘‘ (حشر:۴) ترجمہ کنزالعرفان:یہ اس لیے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ (8)… ’’و ینصرون الله و رسوله-اولىك هم الصدقون‘‘ (حشر:۸) ترجمہ کنزالعرفان:اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں وہی سچے ہیں۔ (9)… ’’و لله العزة و لرسوله‘‘(منافقون:۸) ترجمہ کنزالعرفان:عزت تو اللہ اور اس کے رسول کے لئے ہے۔ ذکر خدا جو ان سے جدا چاہو نجدیو! واللہ ذکر حق نہیں کنجی سقر کی ہے