Surah At Taubah Ayat 88 (9:88)
The Repentance · Juz 10 · Madani
لٰـكِنِ الرَّسُوْلُ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا مَعَهٗ جٰهَدُوْا بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْؕ-وَ اُولٰٓىٕكَ لَهُمُ الْخَیْرٰتُ٘-وَ اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ 88
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariلیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے انہوں نے اپنے مالوں اورجانوں کے ساتھ جہاد کیا اور انہیں کے لیے بھلائیاں ہیں اور یہی کامیاب ہونے والے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanلیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے انہوں نے اپنے مالوں جانوں سے جہاد کیا اور انہیں کے لیے بھلائیاں ہیں اور یہی مراد کو پہونچے۔
Tafseer (Urdu)
{لكن الرسول و الذین امنوا معه:لیکن رسول اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے۔} اس سے پہلی ایات میں جہاد سے راہ فرار اختیار کرنے میں منافقوں کا حال بیان کیا گیا اور اس ایت سے نبی کریمصلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم اور ان کے صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم کا جذبہ جہاد بیان کیا گیا کہ انہوں نے اللہتعالی کی رضا کی طلب میں اور اس کی بارگاہ میں قرب حاصل کرنے کے لئے اپنے مال اور اپنی جانیں دونوں خرچ کر دیں۔ (تفسیر کبیر التوبۃ تحت الایۃ: ۸۸ ۶ / ۱۱۹) ایت ’’ اعد الله لهم‘‘ سے معلوم ہونے والے مسائل: اس ایت سے دومسئلے معلوم ہوئے (1)… جنت اور وہاں کی نعمتیں پیدا ہو چکی ہیں۔ (2)… جنتی اپنی اپنی جنت کے پورے پورے مالک ہوں گے۔ وہاں صرف مہمان کی طرح بغیر ملکیت کے نہ ہوں گے البتہ ان کی خاطر تواضع مہمانوں کی سی ہوگی۔