Surah 90
لَاۤ اُقْسِمُ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ (1)
مجھے اِس شہر کی قسم۔
وَ اَنْتَ حِلٌّۢ بِهٰذَا الْبَلَدِۙ (2)
جبکہ تم اس شہر میں تشریف فرما ہو۔
وَ وَالِدٍ وَّ مَا وَلَدَۙ (3)
اور باپ کی قسم اور اس کی اولاد کی۔
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْ كَبَدٍﭤ(4)
یقینا بیشک ہم نے آدمی کو مشقت میں رہتا پیدا کیا۔
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّنْ یَّقْدِرَ عَلَیْهِ اَحَدٌﭥ(5)
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ ہرگز اس پر کوئی قدرت نہیں پائے گا۔
یَقُوْلُ اَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًاﭤ(6)
کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال ختم کردیا۔
اَیَحْسَبُ اَنْ لَّمْ یَرَهٗۤ اَحَدٌﭤ(7)
کیا آدمی یہ سمجھتا ہے کہ اسے کسی نے نہ دیکھا۔
اَلَمْ نَجْعَلْ لَّهٗ عَیْنَیْنِۙ (8)
کیا ہم نے اس کی دو آنکھیں نہ بنائیں ۔
وَ لِسَانًا وَّ شَفَتَیْنِۙ (9)
اورایک زبان اور دو ہونٹ۔
وَ هَدَیْنٰهُ النَّجْدَیْنِۚ (10)
اورہم نے اسے دو راستے دکھائے۔
فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ٘ ۖ (11)
پھر بغیر سوچے سمجھے کیوں نہ گھاٹی میں کود پڑا ۔
وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْعَقَبَةُﭤ(12)
اور تجھے کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے؟۔
فَكُّ رَقَبَةٍۙ (13)
کسی بندے کی گردن چھڑانا۔
اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَةٍۙ (14)
یا بھوک کے دن میں کھانا دینا۔
یَّتِیْمًا ذَا مَقْرَبَةٍۙ (15)
رشتہ دار یتیم کو۔
اَوْ مِسْكِیْنًا ذَا مَتْرَبَةٍﭤ(16)
یا خاک نشین مسکین کو۔
ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ تَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَ تَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِﭤ(17)
پھریہ ان میں سے ہوجو ایمان لائے اور انہوں نے آپس میں صبر کی نصیحتیں کیں اور آپس میں مہربانی کی تاکیدیں کیں ۔
اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِﭤ(18)
یہی لوگ دائیں طرف والے ہیں ۔
وَ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا بِاٰیٰتِنَا هُمْ اَصْحٰبُ الْمَشْــٴَـمَةِﭤ(19)
اور جنہوں نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا وہی بائیں طرف والے ہیں ۔
عَلَیْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ۠ (20)
ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی آگ ہوگی۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

