Surah Al Qadr Ayat 4 (97:4)
The Power · Juz 30 · Makki
تَنَزَّلُ الْمَلٰٓىٕكَةُ وَ الرُّوْحُ فِیْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْۚ-مِنْ كُلِّ اَمْرٍ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس رات میں فرشتے اور جبریل اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے اترتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام کے لیے ۔
Tafseer (Urdu)
{تنزل الملىكة و الروح فیها: اس رات میں فرشتے اور جبریل اترتے ہیں ۔} شب قدر کی دوسری فضیلت یہ ہے کہ اس رات میں فرشتے اور حضرت جبریل علیہ السلام اپنے رب عزوجل کے حکم سے ہر اس کام کے لیے جو اللہ تعالی نے اس سال کے لئے مقرر فرمایا ہے اسمان سے زمین کی طرف اترتے ہیں اور جو بندہ کھڑا یا بیٹھا اللہ تعالی کی یاد میں مشغول ہوتا ہے اسے سلام کرتے ہیں اور اس کے حق میں دعا و استغفار کرتے ہیں ۔( خازن القدر تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۳۹۷-۳۹۸ملتقطا) اور حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم نے ارشاد فرمایا ’’جب شب قدر ہوتی ہے تو حضرت جبرائیل علیہ السلام فرشتوں کی جماعت میں اترتے ہیں اور ہر اس کھڑے بیٹھے بندے کو دعائیں دیتے ہیں جو اللہ تعالی کا ذکر کررہا ہو۔(شعب الایمان الباب الثالث والعشرون من شعب الایمان... الخ فی لیلۃ العید و یومہا ۳ / ۳۴۳ الحدیث: ۳۷۱۷) {سلم ﱡ هی حتى مطلع الفجر: یہ رات صبح طلوع ہونے تک سلامتی ہے۔} شب قدر کی تیسری فضیلت یہ ہے کہ یہ رات صبح طلوع ہونے تک سراسر بلاؤں اور آفتوں سے سلامتی والی ہے۔( خازن القدر تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۳۹۸ مدارک القدر تحت الایۃ: ۵ ص۱۳۶۴ ملتقطا)