Surah Al Fatiha Ayat 3 (1:3)
The Opening · Juz 1 · Makki
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِﭤ 3
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجزا کے دن کامالک۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanروزِ جزاء کا مالک۔
Tafseer (Urdu)
{ملك یوم الدین:جزا کے دن کامالک۔} جزا کے دن سے مراد قیامت کا دن ہے کہ ا س دن نیک اعمال کرنے والے مسلمانوں کو ثواب ملے گا اور گناہگاروں اور کافروں کو سزا ملے گی جبکہ’’مالک‘‘ اسے کہتے ہیں جو اپنی ملکیت میں موجود چیزوں میں جیسے چاہے تصرف کرے۔ اللہ تعالی اگرچہ دنیا و اخرت دو نوں کا مالک ہے لیکن یہاں ’’قیامت‘‘ کے دن کو بطور خاص اس لئے ذکر کیا تاکہ اس دن کی اہمیت دل میں بیٹھے۔ نیز دنیا کے مقابلے میں اخرت میں اللہ تعالی کے مالک ہونے کا ظہور زیادہ ہوگا کیونکہ اس دن کسی کے پاس ظاہری سلطنت بھی نہ ہوگی جو اللہ تعالی نے دنیا میں لوگوں کو عطا فرمائی تھی اس لئے یہاں خاص طور پر قیامت کے دن کی ملکیت کا ذکر کیا گیا۔