Surah 1
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَۙ (1)
سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو تمام جہان والوں کاپالنے والا ہے۔
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ (2)
بہت مہربان رحمت والا۔
مٰلِكِ یَوْمِ الدِّیْنِﭤ(3)
جزا کے دن کامالک۔
اِیَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاكَ نَسْتَعِیْنُﭤ(4)
ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں۔
اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَۙ (5)
ہمیں سیدھے راستے پر چلا۔
صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ ﴰ
ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے احسان کیا
غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ (7)
نہ کہ ان کا راستہ جن پر غضب ہوا اور نہ بہکے ہوؤں کا۔

