Surah Yunus Ayat 1 (10:1)
Jonah · Juz 11 · Makki
الٓرٰ- تِلْكَ اٰیٰتُ الْكِتٰبِ الْحَكِیْمِ 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attari’’الر‘‘، یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔
Tafseer (Urdu)
{الر:} یہ حروف مقطعات میں سے ہے اس کی مراد اللہ تعالی بہتر جانتا ہے۔ (جلالین یونس تحت الایۃ: ۱ ص۱۶۹) {تلك ایت الكتب الحكیم:یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔} ایک قول یہ ہے کہ اس ایت میں ان ایات کی طرف اشارہ ہے جو اس سورت میں موجود ہیں معنی یہ ہیں کہ اے حبیب ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم یہ ایات قران ہی کی ایات ہیں جو اپ پر نازل کیا گیا۔ دوسرا قول یہ ہے کہ اس سے قران پاک کی ان ایات کی طرف اشارہ ہے جو اس سورت سے پہلے ذکر ہوئیں اور معنی یہ ہیں کہ وہ ایات حکمت والی کتاب کی ایتیں ہیں۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۱ ۲ / ۲۹۹)