Surah Yunus Ayat 106 (10:106)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ لَا تَدْعُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ مَا لَا یَنْفَعُكَ وَ لَا یَضُرُّكَۚ-فَاِنْ فَعَلْتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِیْنَ 106
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور اللہ کے سوا اس کی عبادت نہ کر جو نہ تجھے نفع دے سکے اور نہ تجھے نقصان پہنچا سکے پھر اگر تو ایسا کرے گاتو اس وقت تو ظالموں میں سے ہوگا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور اللہ کے سوا اس کی بندگی نہ کر جو نہ تیرا بھلا کرسکے نہ برا پھر اگر ایسا کرے تو اس وقت تو ظالموں سے ہوگا ۔
Tafseer (Urdu)
{و لا تدع من دون الله ما لا ینفعك:اور اللہ کے سوا اس کی عبادت نہ کر جو تجھے نفع نہ دے سکے ۔} مفسرین فرماتے ہیں کہ اس ایت میں بظاہر خطاب نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ہے لیکن اس سے مراد اپ کا غیر ہے کیونکہ اپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے کبھی بھی اللہ تعالی کے علاوہ اور کسی کی عبادت نہیں کی تو اس ایت کا معنی یہ ہے کہ اے انسان! تو اللہ تعالی کے علاوہ اس کی مستقل یا شریک بنا کر عبادت نہ کر جو عبادت کرنے اور پکارنے کے باوجود تجھے کوئی نفع نہ دے سکے اوراگر تو اس کی عبادت کرنا اور اسے پکارنا چھوڑ دے تو وہ تجھے کوئی نقصان نہ پہنچا سکے اور اگر میرے منع کرنے کے باوجود تو نے ایسا کیاتو اس وقت تو اپنی جان پر ظلم کرنے والوں میں سے ہوگا۔( خازن یونس تحت الایۃ: ۱۰۶ ۲ / ۳۳۸ روح البیان یونس تحت الایۃ: ۱۰۶ ۴ / ۸۷ ملتقطا)