Surah Yunus Ayat 33 (10:33)
Jonah · Juz 11 · Makki
كَذٰلِكَ حَقَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِیْنَ فَسَقُوْۤا اَنَّهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ 33
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariیونہی نافرمانوں پر تیرے رب کے یہ کلمات ثابت ہوچکے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanیونہی ثابت ہوچکی ہے تیرے رب کی بات فاسقوں پر تو وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
Tafseer (Urdu)
{ كذلك حقت:یونہی ثابت ہوچکے۔} یعنی جس طرح یہ مشرکین حق سے گمراہی کی طرف پھیر دئیے گئے اسی طرح اللہ تعالی کے علم ازلی میں اس کا جو حکم اور قضا تھی وہ ان لوگوں پر ثابت ہو چکی جنہوں نے اپنے رب عزوجل کی اطاعت کی بجائے اس کی نافرمانی کی اور اس سے کفر کیا۔یہ لوگ اللہ عزوجل کی وحدانیت کی تصدیق کریں گے نہ اس کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی تصدیق کریں گے ۔ (طبری یونس تحت الایۃ: ۳۳ ۶ / ۵۵۹) یاد رہے کہ اس ایت میں رب کی بات سے مرادتقدیر الہی ہے یعنی تقدیرمیں یہ لکھا ہوا ہے کہ وہ ایمان نہیں لائیں گے یا اللہ تعالی کا یہ فرمان’’ لاملــٴـن جهنم‘‘(اعراف:۱۸) یعنی ہم ان سے دوزخ بھریں گے۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۳۳ ۲ / ۳۱۴ جلالین یونس تحت الایۃ: ۳۳ ص۱۷۳ ملتقطا)