Surah Yunus Ayat 40 (10:40)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ وَ مِنْهُمْ مَّنْ لَّا یُؤْمِنُ بِهٖؕ-وَ رَبُّكَ اَعْلَمُ بِالْمُفْسِدِیْنَ 40
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان میں کوئی تواس پر ایمان لاتا ہے اور ان میں کوئی اس پر ایمان نہیں لاتا اور تمہارا رب فسادیوں کو خوب جانتا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ا ن میں کوئی اس پر ایمان لاتا ہے اور ان میں کوئی اس پر ایمان نہیں لاتا اور تمہارا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے۔
Tafseer (Urdu)
{و منهم من یؤمن به:اور ان میں کوئی تواس پرایمان لاتا ہے۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم قریش میں سے بعض وہ لوگ ہیں جو اس قران پر عنقریب ایمان لے ائیں گے اور بعض وہ ہیں جو اس قران پر کبھی بھی نہ ایمان لائیں گے نہ کبھی اس کا اقرار کریں گے اور اپ کا رب عزوجل ان جھٹلانے والوں کو خوب جانتا ہے اور عنقریب انہیں اس کے عذاب کا سامنا ہو گا۔(تفسیر طبری یونس تحت الایۃ: ۴۰ ۶ / ۵۶۳) کفار مکہ کے ایمان لانے سے متعلق غیبی خبر: اس ایت میں یہ غیبی خبر ہے کہ موجودہ مکہ والے نہ تو سار ے ایمان لائیں گے اورنہ سارے ایمان سے محروم رہیں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ بعض لوگ ایمان لے ائے اور بعض ایمان سے محروم رہے۔