Surah Yunus Ayat 39 (10:39)
Jonah · Juz 11 · Makki
بَلْ كَذَّبُوْا بِمَا لَمْ یُحِیْطُوْا بِعِلْمِهٖ وَ لَمَّا یَاْتِهِمْ تَاْوِیْلُهٗؕ-كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِیْنَ 39
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبلکہ انہوں نے اس کو جھٹلایاجس کے علم کا وہ احاطہ نہ کرسکے اور ان کے پاس اس کاانجام نہیں آیا۔ ایسے ہی ان سے پہلے لوگوں نے بھی جھٹلایا تھاتو دیکھو ظالموں کا کیسا انجام ہوا؟
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبلکہ اسے جھٹلایا جس کے علم پر قابو نہ پایا اور ابھی انہوں نے اس کا انجام نہیں دیکھا ہے ایسے ہی ان سے اگلوں نے جھٹلایا تھا تو دیکھو ظالموں کا انجام کیسا ہوا ۔
Tafseer (Urdu)
{ بل كذبوا بما لم یحیطوا بعلمه:بلکہ انہوں نے اس کو جھٹلایا جس کے علم کا وہ احاطہ نہ کرسکے۔}یعنی قرآن پاک کو سمجھنے اور جاننے کے بغیر انہوں نے اس کی تکذیب کی اور یہ انتہائی جہالت ہے کہ کسی شئے کو جانے بغیر اس کا انکار کیا جائے اور قرآن کریم کا ایسے علوم پر مشتمل ہونا جن کا علم و خرد کے دعوے دار احاطہ نہ کرسکیں اس کتاب کی عظمت و جلالت ظاہر کرتا ہے تو ایسی اعلی علوم والی کتاب کو ماننا چاہئے تھا نہ کہ اس کا انکار کرنا۔ (ابو سعود یونس تحت الایۃ: ۳۹ ۲ / ۴۹۶ ملخصا) { و لما یاتهم تاویله:اور ان کے پاس اس کاانجام نہیں ایا۔} یعنی جس عذاب کی قرآن پاک میں وعیدیں مذکور ہیں وہ انہوں نے نہیں دیکھا اور جس طرح انہوں نے قران مجید کو جھٹلایا ایسے ہی ان سے پہلے لوگوں نے بھی عناد کی وجہ سے اپنے رسولوں کے معجزات اور آیات دیکھ کر نظر وتدبر سے کام لئے بغیر انہیں جھٹلایا تھا تو تم دیکھ لو کہ ظالموں کا کیسا انجام ہوا اور پہلی امتیں اپنے انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو جھٹلا کر کیسے کیسے عذابوں میں مبتلا ہوئیں اس لئے اے سید الانبیاء ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلمآپ کی تکذیب کرنے والوں کو بھی ڈرنا چاہیے کہ کہیں وہ بھی میرے عذاب میں گرفتار نہ ہو جائیں۔( خازن یونس تحت الایۃ: ۳۹ ۲ / ۳۱۶ مدارک یونس تحت الایۃ: ۳۹ ص۴۷۴ ملتقطا)