Surah Yunus Ayat 38 (10:38)
Jonah · Juz 11 · Makki
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰىهُؕ-قُلْ فَاْتُوْا بِسُوْرَةٍ مِّثْلِهٖ وَ ادْعُوْا مَنِ اسْتَطَعْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ 38
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariکیا وہ یہ کہتے ہیں کہ اس (نبی) نے اسے خود ہی بنالیا ہے ؟ تم فرماؤ: تو تم (بھی) اس جیسی کوئی ایک سورت لے آؤ اور اللہ کے سوا جو تمہیں مل سکیں سب کو بلا لاؤ اگر تم سچے ہو۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanکیا یہ کہتے ہیں کہ انہوں نے اسے بنالیا ہے تم فرماؤ تو اس جیسی کوئی ایک سورت لے آؤ اور اللہ کو چھوڑ کر جو مل سکیں سب کو بلا لاؤ اگر تم سچے ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ام یقولون:کیا وہ یہ کہتے ہیں۔} یہاں کافروں کی اسی بات کا جواب دیا گیا ہے کہ کیا کفار یہ سمجھتے اور کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم نے قران خود ہی بنالیا ہے اور یہ اللہ عزوجل کا کلام نہیں ا ے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم تم ان سے فرما دو کہ اگر تمہارا یہی خیال ہے تو تم بھی عربی ہو فصاحت و بلاغت کے دعویدار ہو دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں ہے جس کے کلام کے مقابل کلام بنانے کو تم ناممکن سمجھتے ہو لہذا اگر تمہارے گمان میں یہ انسانی کلام ہے تو تم بھی اس جیسی کوئی ایک سورت لے آؤ اور اللہ عزوجل کے سوا جو تمہیں مل سکیں سب کو بلا لاؤ اور ان سے مدد یں لو اور سب مل کر قرآن جیسی ایک سورت تو بنا کر دکھاؤ۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۳۸ ۲ / ۳۱۶ ملخصا) قران مجید کا یہ چیلنج چودہ سوسال سے زائد عرصے سے چلا ارہا ہے لیکن اج تک کوئی کافر اس کا جواب نہیں دے سکا اور اگر کسی نے جواب دینے کی کوشش بھی کی ہے تو قران کریم کے مقابلے میں اس کی حیثیت ناچیز ذرے سے بھی کم ثابت ہوئی۔