Surah Yunus Ayat 42 (10:42)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُوْنَ اِلَیْكَؕ-اَفَاَنْتَ تُسْمِـعُ الصُّمَّ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یَعْقِلُوْنَ 42
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان میں کچھ وہ ہیں جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سنا دو گے؟ اگرچہ وہ سمجھتے نہ ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان میں کوئی وہ ہیں جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں تو کیا تم بہروں کو سنا دو گے اگرچہ انہیں عقل نہ ہو۔
Tafseer (Urdu)
{ و منهم من یستمعون الیك:اور ان میں کچھ وہ ہیں جو تمہاری طرف کان لگاتے ہیں۔} یعنی ان مشرکین میں سے بعض ایسے ہیں کہ جو اپنے ظاہری کانوں کے ساتھ سننے کیلئے جھکتے ہیں اور آپ صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے قرآن پاک اور دین کے احکام سنتے ہیں لیکن اپ سے شدید بغض اور عداوت کی وجہ سے یہ سننا انہیں کوئی فائدہ نہیں دیتا تو جس طرح ا پ بہرے کو نہیں سنا سکتے اسی طرح اسے بھی نہیں سنا سکتے جس کے دل کو اللہ تعالی نے سننے سے بہرہ کر دیا ہے اور جو کچھ یہ سنتے ہیں اس سے نفع اٹھانے سے اللہ تعالی نے ان کے دلوں کو پھیر دیا اور اسے قبول کرنے کی توفیق سے محروم کر دیا ہے اورجب وہ سن کر عمل نہیں کرتے تو وہ جاہلوں کی مانند ہیں۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۴۲ ۲ / ۳۱۷ مدارک یونس تحت الایۃ: ۴۲ ص۴۷۴ ملتقطا) ایت’’و منهم من یستمعون‘‘ سے حاصل ہونے والی معلومات: اس ایت سے تین چیزیں معلوم ہوئیں : (1)… بغض و عناد کی وجہ سے ادمی کا دل اندھا بہرا ہوجاتا ہے اس لئے وہ سامنے والے کی بات نہیں مانتا۔ (2)… کسی سے بات منوانی ہو تو پہلے اس کے دل میں اپنے لئے نرم گوشہ پیدا کرنا چاہیے۔ (3)…علم ہونے کے باوجود عمل نہ کرنے والا اللہ عزوجل کے نزدیک جاہل ہی کے حکم میں ہے۔