Surah Yunus Ayat 43 (10:43)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّنْظُرُ اِلَیْكَؕ-اَفَاَنْتَ تَهْدِی الْعُمْیَ وَ لَوْ كَانُوْا لَا یُبْصِرُوْنَ 43
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور ان میں کوئی تمہاری طرف دیکھتا ہے توکیا تم اندھوں کو راستہ دکھا دو گے؟ اگرچہ وہ دیکھتے ہی نہ ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور ان میں کوئی تمہاری طرف تکتا ہے کیا تم اندھوں کو راہ دکھا دو گے اگرچہ وہ نہ سوجھیں۔
Tafseer (Urdu)
{و منهم من ینظر الیك:اور ان میں کوئی تمہاری طرف دیکھتا ہے۔} اس ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم ان مشرکین میں سے بعض ایسے ہیں کہ جو تمہاری طرف اپنی ظاہری انکھوں سے دیکھتے ہیں اپ کی سچائی کے دلائل اور نبوت کی نشانیوں کا مشاہدہ بھی کرتے ہیں لیکن وہ تصدیق نہیں کرتے تو کیا اپ دل کے اندھوں کو راستہ دکھا دیں گے اگرچہ وہ دیکھتے ہی نہ ہوں کیونکہ اللہ عزوجل نے ان کے دل کی نظروں کو اندھا کر دیا ہے اسی لئے انہیں ہدایت کی کوئی چیز نظر ہی نہیں اتی۔ بعض مفسرین نے فرمایا کہ اس ایت اوراس سے اوپر والی ایت میں اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دی ہے کہ جس کی سماعت کو اللہ عزوجل نے سلب فرما لیا ہے اپ اسے سنا نہیں سکتے اور اللہ عزوجل نے جس کی بصارت لے لی ہے اپ اسے ہدایت کی راہ نہیں دکھا سکتے اور جس کے ایمان نہ لانے کا اللہ عزوجل نے فیصلہ فرما دیا ہے اپ اسے ایمان کی توفیق نہیں دے سکتے لہذا اپ ان مشرکین کے ایمان قبول نہ کرنے پر غمزدہ نہ ہوں۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۴۳ ۲ / ۳۱۷ مدارک یونس تحت الایۃ: ۴۳ ص۴۷۴صاوی یونس تحت الایۃ: ۴۳ ۳ / ۸۷۲ ملتقطا)گویا فرمایا گیا کہ کفار حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو دیکھتے تو ہیں لیکن صرف سر کی انکھوں سے دل کی انکھوں سے نہیں جس سے(دیکھنے والا) صحابی بن جائے اور جو حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو صرف محمد بن عبداللہ (صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) ہونے کے لحاظ سے دیکھے وہ محروم ازلی ہے اور جو محمد رسول اللہ(صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم) ہونے کے لحاظ سے دیکھے وہ جنتی ہے اس لئے ا ن دیکھنے والوں کو اللہ تعالی نے اندھا فرمایا یعنی دل کے اندھے جنہیں ہدایت نہ نصیب ہو سکے۔ اس سے معلوم ہوا کہ جمال مصطفی دیکھنے والی نگاہ اور ہوتی ہے اور وہ انکھ وہ ہے جس سے حضرت ابوبکر و عمر اورصحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے دیکھا ہے۔