Surah Yunus Ayat 53 (10:53)
Jonah · Juz 11 · Makki
وَ یَسْتَنْۢبِــٴُـوْنَكَ اَحَقٌّ هُوَ ﳳ-قُلْ اِیْ وَ رَبِّیْۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ ﱢ وَ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ 53
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور تم سے پوچھتے ہیں : کیا وہ حق ہے؟ تم فرماؤ ، ہاں !میرے رب کی قسم بیشک وہ ضرور حق ہے اور تم اللہ کو عاجز نہیں کرسکو گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور تم سے پوچھتے ہیں کیا وہ حق ہے تم فرماؤ ہاں میرے رب کی قسم بیشک وہ ضرور حق ہے اور تم کچھ تھکا نہ سکو گے۔
Tafseer (Urdu)
{ و یستنبــٴـونك:اور تم سے پوچھتے ہیں۔} یعنی اے حبیب! صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم وہ اپ سے پوچھتے ہیں کہ کیا قیامت اور وہ عذاب جس کے نازل ہونے کی آپ نے ہمیں خبر دی ہے واقعی حق ہے اپ ان سے فرما دیں ہاں ! میرے رب عزوجل کی قسم! بیشک میں نے جس کی خبر دی ہے وہ ضرور حق ہے اوراس میں کوئی شک نہیں اورتم اللہ عزوجل کے عذاب سے بھاگ کر اسے عاجز نہیں کرسکتے بلکہ وہ عذاب تمہیں ضرور پہنچے گا۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۵۳ ۲ / ۳۱۹ صاوی یونس تحت الایۃ: ۵۳ ۳ / ۸۷۵ ملتقطا)