Surah Yunus Ayat 72 (10:72)
Jonah · Juz 11 · Makki
فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَمَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍؕ-اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِۙ-وَ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ 72
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اگر تم منہ پھیرو تو میں تم سے کوئی معاوضہ نہیں مانگتا، میرا اجر تو اللہ کے ذمہ کرم پر ہے اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اگر تم منہ پھیرو تو میں تم سے کچھ اجرت نہیں مانگتا میرا اجر تو نہیں مگر اللہ پر اور مجھے حکم ہے کہ میں مسلمانوں سے ہوں۔
Tafseer (Urdu)
{فان تولیتم:پھر اگر تم منہ پھیرو۔} یعنی اگر تم میرے وعظ و نصیحت سے اعراض کرو تو میں نے تم سے وعظ و نصیحت پر کوئی معاوضہ نہیں مانگا کہ تمہارے منہ پھیرنے کی وجہ سے مجھے اس کے نہ ملنے کا افسوس ہو میرا اجر تو اللہ عزوجل کے ذمہ کرم پر ہے وہی مجھے جزا دے گا ۔مدعا یہ ہے کہ میرا وعظ و نصیحت خاص اللہ عزوجل کے لئے ہے کسی دنیوی غرض سے نہیں ہے۔ (مدارک یونس تحت الایۃ: ۷۲ ص۴۸۰) تبلیغ دین پر اجرت نہ لی جائے: اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ تبلیغ دین پر اجرت نہ لی جائے ہاں امامت وخطابت تدریس اور تعلیم قران وغیرہ میں جہاں شریعت کی طرف سے اجازت ہے وہ جدا بات ہے لیکن اس میں بھی ممکن ہو تو بغیر پیسے ہی کے کام کرے۔ {و امرت ان اكون من المسلمین: اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں مسلمانوں میں سے ہوں۔} اس کا ایک معنی یہ ہے کہ تم دین اسلام قبول کرو یا نہ کرو مجھے دین اسلام پر قائم رہنے کا حکم دیا گیا ہے اور میں اس پر قائم ہوں۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ دین اسلام کی دعوت دینے کی بنا پر مجھے تمہاری طرف سے خواہ کیسی ہی اذیت پہنچے ہر حال میں مجھے اللہ تعالی کے حکم کا فرمانبرداررہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۷۲ ۲ / ۳۲۶)