Surah Yunus Ayat 73 (10:73)
Jonah · Juz 11 · Makki
فَكَذَّبُوْهُ فَنَجَّیْنٰهُ وَ مَنْ مَّعَهٗ فِی الْفُلْكِ وَ جَعَلْنٰهُمْ خَلٰٓىٕفَ وَ اَغْرَقْنَا الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَاۚ-فَانْظُرْ كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنْذَرِیْنَ 73
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariتو انہوں نے نوح کو جھٹلایا تو ہم نے اسے اور کشتی میں اس کے ساتھ والوں کو نجات دی اور انہیں ہم نے جانشین بنایااور جنہوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی انہیں ہم نے غرق کردیا تو دیکھو ان لوگوں کا کیسا انجام ہوا جنہیں ڈرایا گیا تھا۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanتو انہوں نے اسے کُوڑا آکھیا تو ہم نے اسے اور جو اس کے ساتھ کشتی میں تھے ان کو نجات دی اور انہیں ہم نے نائب کیا اور جنہوں نے ہماری آیتیں کُوڑیاں آکھیں ان کو ہم نے ڈبو دیا تو دیکھو ڈرائے ہوؤں کا انجام کیسا ہوا۔
Tafseer (Urdu)
{فكذبوه:تو انہوں نے نوح کو جھٹلایا ۔} اس سے پہلے اللہ تعالی نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کی قوم کے درمیان ہونے والے معاملات کا بیان فرمایا اور اس ایت میں ان معاملات کا انجام بیان فرمایا ہے۔اس ایت میں حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام اور ان کے اصحاب کے بارے میں دو چیزیں بیان ہوئیں : (1)…اللہ تعالی نے انہیں کفار سے نجات دی۔ (2)…کفار کو غرق کرنے کے بعد حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھیوں کو زمین میں ان کا جانشین بنایا۔ کفار کے بارے میں فرمایا گیا کہ انہیں غرق کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ اس میں کفار کے لئے بہت عبرت ہے کہ جو لوگ بھی اللہ عزوجل کے رسول کو جھٹلائیں گے ان پر ویسا عذاب ا سکتا ہے جیسا حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کو جھٹلانے والوں پر ایا وہیں ایمان والوں کے لئے بھی نصیحت ہے کہ وہ ایمان پر ثابت قدم رہیں تو جس طرح اللہ تعالی نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے والوں کو مخالفین کے شر سے نجات دی اسی طرح انہیں بھی مخالفین کے شر سے بچائے گا۔ (تفسیرکبیر یونس تحت الایۃ: ۷۳ ۶ / ۲۸۶) نوٹ: حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کے چند واقعات سورہ اعراف ایت 59تا64 میں گزر چکے ہیں مزید تفصیلی واقعات سورہ ہود اور دیگر سورتوں میں مذکور ہیں۔