Surah Yunus Ayat 74 (10:74)
Jonah · Juz 11 · Makki
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهٖ رُسُلًا اِلٰى قَوْمِهِمْ فَجَآءُوْهُمْ بِالْبَیِّنٰتِ فَمَا كَانُوْا لِیُؤْمِنُوْا بِمَا كَذَّبُوْا بِهٖ مِنْ قَبْلُؕ-كَذٰلِكَ نَطْبَعُ عَلٰى قُلُوْبِ الْمُعْتَدِیْنَ 74
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر اس کے بعدہم نے ان کی قوموں کی طرف کئی رسول بھیجے تو وہ ان کے پاس روشن دلیلیں لائے (لیکن) وہ کفار ایسے نہ تھے کہ اس پر ایمان لے آئیں جسے پہلے جھٹلا چکے ہیں ۔ ہم اسی طرح سرکشوں کے دلوں پر مہر لگا دیتے ہیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر اس کے بعد اور رسول ہم نے ان کی قوموں کی طرف بھیجے تو وہ ان کے پاس روشن دلیلیں لائے تو وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لاتے اس پر جسے پہلے کُوڑا آکھ چکے تھے ہم یونہی مہر لگادیتے ہیں سرکشوں کے دلوں پر۔
Tafseer (Urdu)
{ثم بعثنا من بعده رسلا الى قومهم:پھر اس کے بعد ہم نے ان کی قوموں کی طرف کئی رسول بھیجے۔} ایت کا خلاصہ یہ ہے کہ حضرت نو ح علیہ الصلوۃ والسلام کے دور میں صر ف مو من باقی رہ گئے تھے اور کافر سب ہلا ک ہو گئے تھے مگر ان باقی ماند گان کی اولاد میں جب کفر و شرک پھیل گیا تو ان میں حضرت صالح حضرت ہود حضرت ابراہیم حضرت لوط اور حضرت شعیب علیہم الصلوۃ والسلام اپنے اپنے و قتوں میں بھیجے گئے ۔ان انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالی نے ان کی صداقت پر دلالت کرنے والے واضح دلائل اور عظیم معجزات دے کر بھیجا لیکن ان کی قوم کے لوگوں نے بھی حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کی طرح اپنے نبیوں کی تکذیب کی اور ان پر ایمان لانے کے لئے تیار نہ ہوئے اور جس طرح اللہ تعالی نے حضرت نوح علیہ الصلوۃ والسلام کی قوم کو تکذیب کی وجہ سے غرق کر دیا اسی طرح اللہ تعالی ہر اس شخص کے دل پر مہر لگا دیتا ہے جو سرکش ہو اور تکذیب میں ان کی راہ اختیار کرے۔ (خازن یونس تحت الایۃ: ۷۴ ۲ / ۳۲۶ ملخصا) اس سے معلوم ہوا کہ بروں کی پیروی بری ہے اور ان کی راہ پر چلنے کا انجام بھی برا ہے۔