Surah Yunus Ayat 75 (10:75)
Jonah · Juz 11 · Makki
ثُمَّ بَعَثْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ مُّوْسٰى وَ هٰرُوْنَ اِلٰى فِرْعَوْنَ وَ مَلَاۡىٕهٖ بِاٰیٰتِنَا فَاسْتَكْبَرُوْا وَ كَانُوْا قَوْمًا مُّجْرِمِیْنَ 75
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariپھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف اپنی نشانیاں دے کر بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanپھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فرعون اور اس کے درباریوں کی طرف اپنی نشانیاں لے کر بھیجا تو انہوں نے تکبر کیا اور وہ مجرم لوگ تھے۔
Tafseer (Urdu)
{ثم بعثنا من بعدهم موسى و هرون:پھر ان کے بعد ہم نے موسی اور ہارون کو بھیجا۔} یہاں دیگر انبیاء کرام حضرت موسی اور حضرت ہارون علیہم الصلوۃ والسلام کے واقعات بیان کرنے سے مقصود نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کو تسلی دینا ہے۔ (صاوی یونس تحت الایۃ: ۷۵ ۳ / ۸۸۶) نوٹ: ان ایات میں مذکور واقعہ اور دیگر واقعات سورہ اعراف ایت103تا 156 میں گزر چکے ہیں۔