Surah Al Adiyat Ayat 6 (100:6)
The Courser · Juz 30 · Makki
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariبیشک انسان ضروراپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanبیشک آدمی اپنے رب کا بڑا ناشکر ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{ان الانسان لربه لكنود: بیشک انسان ضرور اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔} اللہ تعالی نے غازیوں کے گھوڑوں کی قسمیں ذکر کر کے فرمایا : بیشک انسان اپنے رب عزوجل کا بڑا ناشکرا ہے ۔حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہما فرماتے ہیں ’’ناشکرے سے مراد وہ انسان ہے جو اللہ تعالی کی نعمتوں سے مکر جاتا ہے اوربعض مفسرین نے فرمایا کہ ناشکرے سے مراد گناہگار انسان ہے اور بعض نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ انسان ہے جو مصیبتوں کو یاد رکھے اور نعمتوں کو بھول جائے۔( خازن العادیات تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۴۰۲) {و انه على ذلك لشهید: اور بیشک وہ اس بات پر ضرور خود گواہ ہے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ بیشک وہ انسان ناشکرا ہونے پر خود اپنے عمل سے گواہ ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالی انسان کے ناشکرے ہو نے پر خود گواہ ہے۔( خازن العادیات تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۴۰۲)