Surah 100
وَ الْعٰدِیٰتِ ضَبْحًاۙ (1)
ان گھوڑوں کی قسم جوہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں۔
فَالْمُوْرِیٰتِ قَدْحًاۙ (2)
پھر سم مارکرپتھروں سے چنگاریاں نکالنے والوں کی ۔
فَالْمُغِیْرٰتِ صُبْحًاۙ (3)
پھر صبح کے وقت غارت کردینے والوں کی۔
فَاَثَرْنَ بِهٖ نَقْعًاۙ (4)
پھر اس وقت غبار اڑاتے ہیں ۔
فَوَسَطْنَ بِهٖ جَمْعًاۙ (5)
پھراسی وقت دشمن کے لشکر میں گھس جاتے ہیں ۔
اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّهٖ لَكَنُوْدٌۚ (6)
بیشک انسان ضروراپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے۔
وَ اِنَّهٗ عَلٰى ذٰلِكَ لَشَهِیْدٌۚ (7)
اور بیشک وہ اس بات پرضرور خود گواہ ہے۔
وَ اِنَّهٗ لِحُبِّ الْخَیْرِ لَشَدِیْدٌﭤ(8)
اور بیشک وہ مال کی محبت میں ضرور بہت شدید ہے۔
اَفَلَا یَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِی الْقُبُوْرِۙ (9)
تو کیا وہ نہیں جانتا جب وہ اٹھائے جائیں گے جو قبروں میں ہیں ؟
وَ حُصِّلَ مَا فِی الصُّدُوْرِۙ (10)
اور جو سینوں میں ہے وہ کھول دی جائے گی۔
اِنَّ رَبَّهُمْ بِهِمْ یَوْمَىٕذٍ لَّخَبِیْرٌ۠ (11)
بیشک ان کا رب اس دن ان کی یقینا خوب خبررکھنے والا ہے۔
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔

