IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 101

اَلْقَارِعَةُۙ (1)

وہ دل دہلادینے والی۔

مَا الْقَارِعَةُۚ (2)

وہ دل دہلادینے والی کیاہے؟

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَةُﭤ(3)

اور تجھے کیا معلوم کہ وہ دل دہلادینے والی کیاہے؟

یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِۙ (4)

جس دن آدمی پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے ۔

وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِﭤ(5)

اور پہاڑ رنگ برنگی دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔

فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِیْنُهٗۙ (6)

توبہرحال جس کے ترازو بھاری ہوں گے۔

فَهُوَ فِیْ عِیْشَةٍ رَّاضِیَةٍﭤ(7)

وہ تو پسندیدہ زندگی میں ہوگا۔

وَ اَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِیْنُهٗۙ (8)

اور بہرحال جس کے ترازو ہلکے پڑیں گے۔

فَاُمُّهٗ هَاوِیَةٌﭤ(9)

تو اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہوگا۔

وَ مَاۤ اَدْرٰىكَ مَاهِیَهْﭤ(10)

اور تجھے کیا معلوم کہ وہ کیا ہے؟

نَارٌ حَامِیَةٌ۠ (11)

ایک شعلے مارتی آگ ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔