Surah Al Qariah Ayat 4 (101:4)
The Calamity · Juz 30 · Makki
یَوْمَ یَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ 4
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجس دن آدمی پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجس دن آدمی ہوں گے جیسے پھیلے پتنگے ۔
Tafseer (Urdu)
{یوم یكون الناس كالفراش المبثوث: جس دن آدمی پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے۔} یعنی جس طرح پروانے شعلے پر گرتے وقت منتشر ہوتے ہیں اور ان کے لئے کوئی ایک جہت معین نہیں ہوتی بلکہ ہر ایک دوسرے کے خلاف جہت سے جاتا ہے یہی حال قیامت کے دن مخلوق کے انتشار کا ہو گا کہ جب انہیں قبروں سے اٹھایا جائے گا تو وہ پھیلے ہوئے پروانوں کی طرح منتشر ہوں گے اور ہر ایک دوسرے کے خلاف جہت کی طرف جا رہا ہو گا۔( خازن القارعۃ تحت الایۃ: ۴ ۴ / ۴۰۳) یاد رہے کہ اس ایت میں قبروں سے اٹھتے وقت مخلوق کے انتشار کو پھیلے ہوئے پروانوں کے ساتھ تشبیہ دی گئی ہے جبکہ ان ایات: ’’یوم یدع الداع الى شیء نكر(۶)خشعا ابصارهم یخرجون من الاجداث كانهم جراد منتشر‘‘( قمر:۶۷) ترجمہ کنزالعرفان: جس دن پکارنے والا ایک سخت انجان بات کی طرف بلائے گا۔(تو)ان کی انکھیں نیچے جھکی ہوئی ہوں گی۔ قبروں سے یوں نکلیں گے گویا وہ پھیلی ہوئی ٹڈیاں ہیں ۔ میں مخلوق کی کثرت کی وجہ سے انہیں پھیلی ہوئی ٹڈیوں سے تشبیہ دی گئی ہے ۔