Surah Al Qariah Ayat 5 (101:5)
The Calamity · Juz 30 · Makki
وَ تَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوْشِﭤ 5
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور پہاڑ رنگ برنگی دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور پہاڑ ہوں گے جیسے دُھنکی اون ۔
Tafseer (Urdu)
{و تكون الجبال كالعهن المنفوش: اور پہاڑ رنگ برنگی دھنکی ہوئی اون کی طرح ہوجائیں گے۔} یعنی دل دہلا دینے والی قیامت کی ہولناکی اور دہشت سے بلند و بالا اور مضبوط ترین پہاڑوں کا یہ حال ہو گا کہ وہ ریزہ ریزہ ہو کر ہوا میں اس طرح اڑتے پھریں گے جس طرح رنگ برنگی اون کے ریزے دھنتے وقت ہوا میں اڑتے ہیں تو ا س وقت کمزور انسان کا حال کیا ہو گا!( خازن القارعۃ تحت الایۃ: ۵ ۴ / ۴۰۳ روح البیان القارعۃ تحت الایۃ: ۵ ۱۰ / ۵۰۰ ملتقطا)