IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 102

اَلْهٰىكُمُ التَّكَاثُرُۙ (1)

زیادہ مال جمع کرنے کی طلب نے تمہیں غافل کردیا۔

حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَﭤ(2)

یہاں تک کہ تم نے قبروں کا منہ دیکھا۔

كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ (3)

ہاں ہاں اب جلد جان جاؤ گے۔

ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَﭤ(4)

پھر یقینا تم جلد جان جاؤ گے۔

كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِﭤ(5)

یقینا اگر تم یقینی علم کے ساتھ جانتے (تو مال سے محبت نہ رکھتے)۔

لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ (6)

بیشک تم ضرور جہنم کو دیکھو گے۔

ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَیْنَ الْیَقِیْنِۙ (7)

پھر بیشک تم ضرور اسے یقین کی آنکھ سے دیکھو گے۔

ثُمَّ لَتُسْــٴَـلُنَّ یَوْمَىٕذٍ عَنِ النَّعِیْمِ۠ (8)

پھر بیشک ضرور اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔