IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 99

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَاۙ (1)

جب زمین تھرتھرا دی جائے گی جیسے اس کا تھرتھرانا طے ہے۔

وَ اَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَهَاۙ (2)

اور زمین اپنے بوجھ باہر پھینک دے گی۔

وَ قَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَهَاۙ (3)

اور آدمی کہے گا:اسے کیا ہوا؟

یَوْمَىٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَهَاؕ (4)

اس دن وہ اپنی خبریں بتائے گی۔

بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَهَاﭤ(5)

اس لیے کہ تمہارے رب نے اسے حکم بھیجا۔

یَوْمَىٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ﳔ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْﭤ(6)

اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں ۔

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَیْرًا یَّرَهٗﭤ(7)

توجو ایک ذرہ بھر بھلائی کرے وہ اسے دیکھے گا۔

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا یَّرَهٗ۠ (8)

اور جو ایک ذرہ بھر برائی کرے وہ اسے دیکھے گا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔