Surah Al Zalzalah Ayat 6 (99:6)
The Earthquake · Juz 30 · Madani
یَوْمَىٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ﳔ لِّیُرَوْا اَعْمَالَهُمْﭤ 6
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں ۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاس دن لوگ اپنے رب کی طرف پھریں گے کئی راہ ہوکر تاکہ اپنا کیادکھائے جائیں ۔
Tafseer (Urdu)
{یومىذ یصدر الناس اشتاتا: اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے۔} اس ایت کا ایک معنی یہ ہے کہ قیامت کے دن لوگ حساب کی جگہ پر پیش ہونے کے بعد وہاں سے کئی راہیں ہو کر لوٹیں گے کوئی دائیں طرف سے ہو کر جنت کی طرف جائے گا اور کوئی بائیں جانب سے ہو کر دوزخ کی طرف جائے گا تاکہ انہیں ان کے اعمال کی جزاء دکھائی جائے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ جس دن وہ امور واقع ہوں گے جن کا ذکر کیا گیا تو ا س دن لوگ اپنی قبروں سے حساب کی جگہ کی طرف مختلف حالتوں میں لوٹیں گے کہ کسی کا چہرہ سفید ہو گا اور کسی کا چہرہ سیاہ ہو گاکوئی سوار ہو گا اور کوئی زنجیروں اور بیڑیوں میں جکڑا ہوا پیدل ہو گاکوئی امن کی حالت میں ہو گا اور کوئی خوفزدہ ہو گا تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں ۔( خازن الزلزلۃ تحت الایۃ: ۶ ۴ / ۴۰۱ روح البیان الزلزلۃ تحت الایۃ: ۶ ۱۰ / ۴۹۳ ملتقطا)