Surah Al Zalzalah Ayat 1 (99:1)
The Earthquake · Juz 30 · Madani
اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَهَا 1
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariجب زمین تھرتھرا دی جائے گی جیسے اس کا تھرتھرانا طے ہے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanجب زمین تھرتھرا دی جائے جیسا اس کا تھرتھرانا ٹھہرا ہے ۔
Tafseer (Urdu)
{اذا زلزلت الارض زلزالها: جب زمین تھرتھرا دی جائے گی جیسے اس کا تھرتھرانا طے ہے۔} ارشاد فرمایا کہ جب زمین اپنے زلزلے کے ساتھ تھرتھرا دی جائے گی اور زمین پر کوئی درخت کوئی عمارت اور کوئی پہاڑ باقی نہ رہے گا حتی کہ زلزلے کی شدت سے ہر چیز ٹوٹ پھوٹ جائے گی۔زمین کا یہ تھرتھرانا اس وقت ہو گا جب قیامت نزدیک ہو گی یا قیامت کے دن زمین تھر تھرائے گی۔ (خازن الزلزلۃ تحت الایۃ: ۱ ۴ / ۴۰۰) قیامت کا زلزلہ کتنا ہولناک ہے اس کے بارے میں ایک مقام پر اللہ تعالی ارشاد فرماتا ہے: ’’ یایها الناس اتقوا ربكم-ان زلزلة الساعة شیء عظیم(۱)یوم ترونها تذهل كل مرضعة عما ارضعت و تضع كل ذات حمل حملها و ترى الناس سكرى و ما هم بسكرى و لكن عذاب الله شدید‘‘(حج:۱۲) ترجمہ کنزالعرفان: اے لوگو!اپنے رب سے ڈرو بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے۔جس دن تم اسے دیکھو گے (تو یہ حالت ہوگی کہ)ہر دودھ پلانے والی اپنے دودھ پیتے بچے کو بھول جائے گی اور ہر حمل والی اپنا حمل ڈال دے گی اور تو لوگوں کو دیکھے گا جیسے نشے میں ہیں حالانکہ وہ نشہ میں نہیں ہوں گے لیکن ہے یہ کہ اللہ کا عذاب بڑا شدید ہے۔