Surah Al Maun Ayat 7 (107:7)
The Small kindnesses · Juz 30 · Makki
وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ 7
Urdu translation
Kanz-ul-Irfan
Mufti Muhammad Qasim Attariاور برتنے کی معمولی چیزیں بھی نہیں دیتے۔
Kanz-ul-Iman
Imam Ahmad Raza Khanاور بر تنے کی چیز مانگے نہیں دیتے ۔
Tafseer (Urdu)
{و یمنعون الماعون: اور برتنے کی معمولی چیزیں بھی نہیں دیتے۔} اس سے پہلی ایات میں خالق کے ساتھ منافقین کا معاملہ بیان کیا گیا اب یہاں سے مخلوق کے ساتھ ان کا طرز عمل بیان کیا جا رہا ہے کہ اگر ان سے برتنے کی کوئی معمولی چیز جیسے سوئیہنڈیہ یا پیالہ وغیرہ مانگے تو بخل کرتے ہوئے اسے نہیں دیتے ۔( جلالین الماعون تحت الایۃ: ۷ ص۵۰۷) گھروں میں استعمال کی معمولی چیزیں حاجت سے زیادہ رکھیں : علماء فرماتے ہیں : مستحب ہے کہ آدمی اپنے گھر میں ایسی چیز اپنی حاجت سے زیادہ رکھے جن کی ہمسایوں کو حاجت ہوتی ہے اور انہیں عاریۃ دیا کرے۔ (خازن الماعون تحت الایۃ: ۷ ۴ / ۴۱۳) حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں :میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم کون سی چیز ہے جس کا منع کرنا حلال نہیں ارشاد فرمایا ’’پانی نمک اور آگ۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! صلی اللہ تعالی علیہ والہ و سلم پانی کو تو ہم سمجھ گئے مگر نمک اور آگ کا یہ حکم کیوں ہےارشاد فرمایا: اے حمیراء! رضی اللہ تعالی عنہا جس نے کسی کو آگ دی اس نے گویا اس آگ سے پکا ہوا سارا کھانا خیرات کیا اور جس نے کسی کو نمک دیا اس نے گویا سارا وہ کھانا خیرات کیا جسے اس نمک نے لذیذ بنایا اور جس نے کسی مسلمان کو ایک گھونٹ پانی وہاں پلایا جہاں پانی عام ملتا ہو اس نے گویا غلام آزاد کیا اور جس نے مسلمان کو وہاں ایک گھو نٹ پانی پلایا جہاں پانی نہ ملتا ہو اس نے گویا اسے زندگی بخشی ۔ (ابن ماجہ کتاب الرہون باب المسلمون شرکاء فی ثلاث ۳ / ۱۷۷ الحدیث: ۲۴۷۴)