IQRA QURAN Logo

IQRA QURAN

Your Digital Companion

Surah 107

اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یُكَذِّبُ بِالدِّیْنِﭤ(1)

کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے۔

فَذٰلِكَ الَّذِیْ یَدُعُّ الْیَتِیْمَۙ (2)

پھر وہ ایسا ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے۔

وَ لَا یَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الْمِسْكِیْنِﭤ(3)

اور مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا۔

فَوَیْلٌ لِّلْمُصَلِّیْنَۙ (4)

تو ان نمازیوں کے لئے خرابی ہے۔

الَّذِیْنَ هُمْ عَنْ صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ (5)

جو اپنی نماز سے غافل ہیں۔

الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ (6)

وہ جو دکھاوا کرتے ہیں ۔

وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠ (7)

اور برتنے کی معمولی چیزیں بھی نہیں دیتے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اللہ کے نام سے شروع جو نہایت مہربان ، رحمت والاہے ۔